متعلقہ محکمے ممکنہ شدید بارشوں کی سیلابی صورت حال سے نپٹنے کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل رکھیں،اعجاز خالق رزاقی
پانی کے اخراج اور کسی بھی ہنگامی حالت میں امدادی کارروائیوں کیلئے متعلقہ سازو سامان اور مشینری کو فعال رکھا جائے،قائمقام ڈی سی او فیصل آباد
جمعہ 11 مارچ 2016 20:36
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 مارچ۔2016ء) ضلع میں متعلقہ محکمے ممکنہ شدید بارشوں کی سیلابی صورت حال سے نپٹنے کیلئے تمام تر تیاریوں کو مکمل رکھیں اس ضمن میں پانی کے اخراج اور کسی بھی ہنگامی حالت میں امدادی کارروائیوں کیلئے متعلقہ سازو سامان اور مشینری کو فعال رکھا جائے۔یہ ہدایت قائمقام ڈی سی او اعجازخالق رزاقی نے فلڈ کنٹرول پلان کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کی جس میں اسسٹنٹ کمشنرز،ٹی ایم اوز،واسا،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی،پی ایچ اے،ریسکیو1122،محکمہ زراعت،صحت،تعلیم،سول ڈیفنس، کمیونٹی ڈویلپمنٹ،فوڈ،الائیڈ وسول ہسپتال،فیسکو،سوئی گیس اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
قائمقام ڈی سی او نے واسا افسران سے کہا کہ موجودہ اور آئندہ موسم میں ممکنہ شدید بارشوں میں نشیبی علاقوں سے بارشی پانی کے بلاتاخیر اخراج کیلئے ڈی واٹرنگ پمپس چلانے کی ضروری تیاریاں مکمل ہونی چاہیے اورلوڈ شیڈنگ کی صورت میں جنریٹرز کا بندوبست کیا جائے۔(جاری ہے)
انہوں نے برساتی نالوں کی صفائی اور سیوریج سسٹم/ڈسپوزل اسٹیشن کو فعال رکھنے کا بھی حکم دیا۔
انہوں نے کہا کہ بارشوں کے دوران متعلقہ محکموں کے افسران فیلڈ میں نظر آنے چاہیں اور شاہرات کی صفائی کے ساتھ ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹ نہیں آنی چاہیے۔انہوں نے سرکاری ہسپتالوں کی انتظامیہ سے کہا کہ وہ بارشوں /سیلاب وغیرہ کے باعث کسی بھی ایمرجنسی کیلئے میڈیکل سروسز الرٹ اور ادویات سمیت تمام تر طبی ضرویات کا بندوبست رکھیں۔انہوں نے ضرورت پڑنے پر ریلیف کیمپس کے قیام کیلئے پلاننگ کرنے اور وبائی امراض کے بچاؤ کیلئے حفاظتی واحتیاطی اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔قائمقام ڈی سی او نے کہا کہ تمام محکمے قائمہ ہدایات کے مطابق اپنی ذمہ داریوں سے پوری طرح آگاہ رہیں لہذافلڈکنٹرول تیاریوں میں کوئی کمی یاکوتاہی نہیں ہونی چاہیے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے،آئی ایس پی آر
-
جیل میں قید مریضہ ڈاکٹر یاسمین راشد کی حالت بگڑ گئی
-
انسانی حقوق کی پامالیوں میں ملوث سکیورٹی اہلکار امن مشن پر؟
-
ہمارا مشن ہے 200 کلو میٹرفاصلے سے چاند کی تصویر لی جائے،ٹیم ممبر آئی کیوب قمر
-
ثاقب نثارنے پیغام بھیجا نواز شریف اورمریم کیخلاف بیان دوتوپارلیمنٹ جاگی: طلال چوہدری
-
صدرآصف علی زرداری کے ون چائنا پرنسپلپرریمارکس انتہائی قابل تعریف ہیں، ترجمان چینی وزارت خارجہ
-
آئی کیوب کیو، 9 ہزارکلو میٹرسے چاند کی لی گئی تصاویرموصول
-
قربانی کے جانوروں کے سیل پوائنٹس پر بیوپاریوں سے کوئی فیس نہ لینے کا فیصلہ
-
حکومت پنجاب کا صنعتی مراکز میں پراپرٹی کے کاروبار پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
وزیربلدیات سندھ سعید غنی کی پولینڈ کی مختلف سرمایہ کار کمپنیوں کے وفد سے ملاقات
-
ملک کیلئے تحریک انصاف سمیت سب کو ایک میز پر بیٹھنا ہوگا،یوسف رضا گیلانی
-
پارلیمنٹ سمیت تمام اداروں کا سب پراحترام لازم ہے، حکومت کی سنجیدگی پرکوئی شک نہیں کرنا چاہیے، اعظم نذیرتارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.