اسرائیلی عقوبت خانوں میں قید فلسطینی خواتین کی تعداد 64 ہوگئی،14 کمر عمر بچیاں بھی شامل
بدھ 16 مارچ 2016 14:05
رام اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مارچ۔2016ء) فلسطین میں اسیران کے حقوق کیلئے کام کرنیوالی تنظیم نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسرائیلی عقوبت خانوں میں پابند سلاسل فلسطینی خواتین کی تعداد 64 ہوگئی ہے جن میں 14 کم عمر بچیاں بھی شامل ہیں۔
(جاری ہے)
اطلاعات کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیم ’کلب برائے اسیران‘ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیاہے کہ رواں ماہ (مارچ) کے دوران اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں مزید 8خواتین کو حراست میں لیا گیا جن میں دو کم عمربچیاں شامل ہیں۔
قدس پریس کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین کے جنوب مغربی قصبے یعبد میں تلاشی کے دوران ایک 17 سالہ فلسطینی لڑکی شیماء عطاطرہ کو حراست میں لے لیا۔ قبل ازیں صہیونی فوج نے نابلس سے 25 سالہ ایناس سعید ابو ھلال اور مشرقی بیت المقدس کے ابو دیس قصبے سے چاقو حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں 30 سالہ وفاء محمد ابو ھلال کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.