پنجاب حکومت علما ئے کرام کے ساتھ مل کر تحفظ نسواں قانون میں موجودا سلام مخالف شقوں کا جائزہ لے رہی ہیں،پرویز رشید
بدھ 16 مارچ 2016 14:50
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 مارچ۔2016ء) وفاقی وزیراطلاعات پرویزرشید کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت علما ئے کرام کے ساتھ مل کر تحفظ نسواں قانون کی خرابیاں سمجھنے کی کوشش کررہی ہے اور اسی کی روشنی میں اس بل میں موجود اسلام مخالف شقوں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ بدھ کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ حقوق نسواں بل پراسلام مخالف شقوں کاجائزہ لے رہے ہیں اور پنجاب حکومت علما ئے کرام سے تحفظ نسواں قانون کی خرابیاں سمجھنے کی کوشش کررہی ہے، علما ئے کرام کی جانب سے تجاویز کا انتظار کررہے ہیں، وہ منتظر ہیں کہ علما ء دہشت گردی کے خلاف بھی اسی طرح متحد ہوں جس طرح حقوق نسواں بل پر ہوئے ہیں۔
پشاور میں دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ منصوبہ بندی سے کام کیے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا، وقت کا صحیح استعمال نہ ہونے سے پسماندگی جہالت اورغربت بڑھتی ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیاں بے مثال ہیں، محب وطن پاکستانیوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت قربانیاں دیں، ہم اپنے بچوں کو پرامن پاکستان دینا چاہتے ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.