حساس اداروں نے گرفتار دہشتگرد سعید برہم کی نشاندہی پر دبئی سے بھائی عارفین بھرم کو بھی گرفتار کرلیا

ہفتہ 19 مارچ 2016 14:21

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مارچ۔2016ء) حساس اداروں نے گرفتار دہشتگرد سعید برہم کی نشاندہی پر دبئی سے ہی اس کے بھائی عارفین بھرم کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کراچی میں سعید بھرم کا لینڈ گریبنگ کا نیٹ ورک اس کا بھائی عارفین بھرم چلا رہا تھا۔ ملزمان طویل عرصے سے دبئی میں مقیم تھے، ذرائع کے مطابق دبئی میں ان کی گرفتاری کے لئے تمام کارروائیاں انٹر پول کے ذریعے کی گئی ہیں تاہم ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔