سانحہ ماڈل ٹاؤن ،استغاثہ کے مزید 2 گواہوں نے انسداد دہشت گردی عدالت میں بیان قلمبند کروا دیئے
گزشتہ روز 2اور مجموعی طور پر 9 گواہان کے بیان قلمبند ہوئے، 28مارچ کو اہم شہادت آئیگی ‘وکلاء عوامی تحریک
ہفتہ 26 مارچ 2016 18:12
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مارچ۔2016ء) سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کے مزید 2 گواہوں آصف اقبال اور محمد نواز نے گزشتہ روز انسداد دہشتگردی کی عدالت II کے جج خواجہ ظفر اقبال کے روبرو اپنی شہادت قلمبند کروائی،عینی شاہد آصف اقبال نے اپنا بیان قلمبند کرواتے ہوئے کہا کہ ڈی ایس پی قلعہ گجر سنگھ عبداﷲ جان نے 17 جون 2014 ء کے دن ماڈل ٹاؤن میں میرے والد صوفی محمد اقبال کو میری آنکھوں کے سامنے اپنی سرکاری گن ایس ایم جی سے فائرنگ کر کے شہید کیا،آصف اقبال نے نمناک آنکھوں سے بیان قلمبند کرواتے ہوئے کہا کہ میرے والد کی عرصہ 10 سال سے روز کا معمول تھا کہ وہ اپنے کنسٹرکشن کے کام پر جانے سے قبل گوشہ درود میں نوافل ادا کرتے اور درود پاک کا ورد کرتے، 17 جون کے دن بھی وہ اپنے معمول کے مطابق ادارہ منہاج القرآن آئے جہاں پر پولیس نے سیکرٹریٹ کا گھیراؤ کررکھا تھا ،اس گھیراؤ کے خلاف میں اور میرے والد نے بھی احتجاج کیا جس پر قلعہ گجر سنگھ کے ڈی ایس پی عبداﷲ جان نے میرے والد پر سیدھی فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر گر کر جاں بحق ہو گئے اور اس دوران اے ایس آئی تحسین نے مجھ پر فائرنگ کی اس کے فائر میری ٹانگ پر لگے اور میں بھی زخمی ہو کر گر گیا،آصف اقبال نے بتایا کہ ڈی ایس بھی عبداﷲ جان دیگر اہلکاروں کے ساتھ مل کر میرے شہید والد اور مجھ پر ڈنڈوں ،سرکاری گنوں کے بٹوں اور ٹھڈوں سے پیٹتے رہے اور مجھے زخمی حالت میں اغواء کر کے نامعلوم مقام پر لے گئے اور جہاں مجھ پر بہیمانہ تشدد کیا جاتارہا۔
(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
’پاکستان کا نام شریفستان بنا دیں‘
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.