علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سمسٹر بہار کے داخلوں میں 31مارچ تک توسیع

ہفتہ 26 مارچ 2016 21:06

ٹوبہ ٹیک سنگھ۔26 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 مارچ۔2016ء ) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سمسٹر بہار 2016ء کے داخلوں میں 31مارچ تک توسیع کردی گئی ہے ،میٹرک سے لیکر پی ایچ ڈی کلاسز تک داخلہ کے خواہشمند طلبا و طالبات لیٹ فیس کے ساتھ مقررہ تاریخ تک داخلہ لے سکتے ہیں ،یہ بات ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی مبین احمد نیازی نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتائی ،انہوں نے بتایا کہ پہلے پانچ مارچ آخری تاریخ مقرر تھی ،مگر اب آخری تاریخ پانچ مارچ کی بجائے 31مارچ ہے ،مبین احمد نیازی نے بتایا کہ میٹرک کے طلبا وطالبات ایک سو روپے ،ایف اے ،سی ٹی اور بی اے کے طلبا و طالبات 200روپے جبکہ بی ایڈ اور پوسٹ گریجوایٹ پانچ سوروپے اضافی فیس کے ساتھ داخلہ لے سکتے ہیں ،مبین احمد نیازی نے کہا کہ داخلوں کے خواہشمند طلبا و طالبات 31مارچ تک لیٹ فیس کے ساتھ داخلہ لے سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :