پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی پاکستان سمیت دنیا بھر کی عیسائی برادری کو ایسٹر کی مبارک باد

ہفتہ 26 مارچ 2016 22:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مارچ۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان سمیت دنیا بھر کی عیسائی برادری کوان کے مذہبی تہوار ایسٹر کی مبارک باد دی ہے، انہوں نے ایسٹر کے موقع پر عیسائی برادری کو یقین دلایا کہ پاکستان کے آئین میں اورقائد اعظم محمد علی جناح کے وعدے کے مطابق انہیں حقوق دئے گئے ہیں ، پیپلز پارٹی ان کا تحفظ کرے گی، انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کے لئے پی پی شہید بینظیر بھٹو اورشہید بھٹو کا مشن جاری رکھی گی، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ عیسائی بھائیوں کے ساتھ ایسٹر کے خوشیوں میں شرکت کریں۔