سانحہ گلشن اقبال پارک ،ملک بھر میں فضا سوگوار رہی ،قومی پرچم سر نگوں رہا،جشن بہاراں کی تقریبات بھی منسوخ
پیر 28 مارچ 2016 13:35
لاہور/اسلام آباد/کراچی/پشاور/کوئٹہ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مارچ۔2016ء) لاہور کے گلشن اقبال پارک میں دہشتگردی کے اندوہناک واقعہ میں 70افراد کے جاں بحق اور 300سے زائد کے زخمی ہونے پر ملک بھرمیں فضا سوگوار رہی ۔ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف مقامات پر المناک واقعہ کے سوگ میں تجارتی مراکز بند رہے جبکہ حکومت کی طرف سے تین روزہ سوگ کے اعلان پرقومی پرچم سر نگوں رہا ، پاکستان بار کونسل کی کال پر وکلاء نے بھی سانحہ کیخلاف مکمل ہڑتال کی اور وکلاء عدالتوں میں پیش نہ ہوئے ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں دہشتگردی کے المناک واقعہ کے دوسرے روز بھی پورے ملک کی فضاء سوگوار رہی ۔ سرکاری و نجی دفاتر اور پبلک مقامات پر ہر کوئی اس سانحہ پر افسردہ نظر آیا ۔(جاری ہے)
لاہور سمیت کئی مقامات پر سانحہ کے سوگ میں شیڈول تقریبات ملتوی کر دی گئیں ۔ پنجاب حکومت کی طرف سے تین روزہ سوگ کے اعلان کی وجہ سے سرکاری اور نجی عمارتوں پر قوم پرچم سر نگوں رہا ۔
پاکستان بار کونسل کی کال پر وکلاء نے ہڑتال کی ۔ لاہو رہائیکورٹ بار اور لاہور بار کے اجلاسوں میں مذمتی قرارداد یں منظوری کی گئی اور بعد ازاں اس سانحہ کے خلاف مال روڈ پر ریلی بھی نکالی گئی ۔ سانحہ گلشن اقبال پارک کے بعد پنجاب حکومت نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں جاری جشن بہاراں کی تقریبات بھی منسوخ کرکے اضلاع کی انتظامیہ کو مراسلہ جاری کر دیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمن کو احتجاجی تحریک میں شامل ہونے کی دعوت دینے کا فیصلہ
-
بانی پی ٹی آئی باہر آئیں گے تو ملاقات بھی ہوگی اور گلے شکوے بھی ہوں گے
-
چیئرمین سینیٹ کاسیکرٹری سینیٹ محمد قاسم صمد خان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر خراج تحسین
-
ہمارے ہاں سیاست دھندابن گئی ایک بار گدی کا چسکا پڑ گیا تو کوئی نہیں چھوڑتا
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کا اعلان
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل
-
چین میں پاکستانی سفیرخلیل ہاشمی سے چائنا آرمزکنٹرول اینڈ ڈس آرمامنٹ ایسوسی ایشن کے صدرکی ملاقات
-
شزہ فاطمہ خواجہ سے ایشیا انٹرنیٹ کولیشن کی ممبر کمپنیوں کے نمائندوں کی ملاقات ،ڈیجیٹلائزیشن، سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال پر تبادلہ خیال
-
لوگوں کو صحت کی سہولیات ان کی دہلیز پر دینے کا نواز شریف کا خواب پورا ہوگیا،مریم نواز
-
چین میں ایک ہائی وے کا ایک حصہ منہدم، چوبیس افراد ہلاک
-
ن لیگ سے نالاں ایم کیوایم کی پیپلزپارٹی سے قربتیں بڑھنے لگیں
-
گندم خریداری پر معاملات طے نہ ہوسکے، کسانوں کا پنجاب کے تمام اضلاع میں احتجاج کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.