آرمی پبلک سکول کے سانحہ کے بعد دوبارہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشتگردوں کیخلاف پورے ملک میں آپریشن کی ضرورت ہے ‘ عمران خان
پلان میں اس پر بھی اتفاق رائے کیا جائے پولیس کو غیر سیاسی کر کے پروفیشنل بنایا جائیگا ،گرفتار بھارتی جاسوس سے جامع تحقیقات کی جائیں پورے ملک میں موجود اسکے ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا جائے ،حکومت کی ترجیحات درست نہیں‘ چیئرمین پی ٹی آئی کی میڈیا سے گفتگو
پیر 28 مارچ 2016 18:07
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مارچ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ آرمی پبلک سکول پشاور کے سانحہ کے بعد اب دوبارہ وقت آ گیا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشتگردوں کیخلاف پورے ملک میں آپریشن کیا جائے ، اس پلان میں اس پر بھی اتفاق رائے کیا جائے کہ پولیس کو غیر سیاسی کر کے پروفیشنل بنایا جائے گا ،گرفتار ہونے والے بھارتی جاسوس سے جامع تحقیقات کی جائیں اور اسکی روشنی میں پورے ملک میں موجود اسکے ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا جائے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جناح ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت اور جامعہ اشرفیہ کے مہتم مولانا عبید اﷲ کے انتقال پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔(جاری ہے)
عمران خان نے کہا کہ کچھ لوگ اسلام کے نام پر جو کچھ کر رہے ہیں یہ ہمارے نبی کریم ﷺ کی تعلیمات کے بالکل برعکس ہے ۔ آرمی پبلک سکول پشاور کے سانحہ کے بعد اب دوبارہ وہ وقت آ گیا ہے کہ اتفاق رائے سے پورے ملک میں جہاں بھی دہشتگرد موجود ہیں انکے پیچھے جایا جائے ۔
نیشنل ایکشن پلان کے تحت خیبر پختوانخواہ، بلوچستان اور پنجاب سمیت جہاں بھی ضرورت ہو ہر جگہ جانا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان میں اس بات پر بھی اتفاق رائے کیا جائے کہ پولیس کو غیر سیاسی کر کے پروفیشنل بنایا جائے گا ۔ جب پولیس وی وی آئی پیز کی سکیورٹی اور سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے استعمال ہو گی تو اس وقت تک حالات ٹھیک نہیں ہو سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں پولیس کی سیاسی بھرتیاں کی گئیں،میرٹ پر تعیناتی او رپوسٹنگ نہیں ہو گی تو پولیس سے مطالبہ نتائج حاصل نہیں کئے جا سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختوانخواہ میں اس حوالے سے نیشنل سیفٹی کمیشن فیصلہ کرتی ہے ،اسی طرح ڈسٹرکٹ سیفٹی کمیشن بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کاکام قانون بنانا اور پولیس کا کام اس پر عملدرآمد کرانا ہے ۔ پولیس کاامن و امان کے لئے بہت بڑا کردار ہے اس لئے ضرورت ہے کہ تھانوں کو مضبوط کیا جائے لیکن ہم انہیں سیاست میں لا کر کمزور کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشتگردی کیخلاف آپریشن کیلئے رینجرز بلانی پڑتی ہے تو اسے بلایا جائے لیکن نیشنل ایکشن پلان پر عمل ہونا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختوانخواہ نے باڈر کے ایریا اور قبائلی علاقوں کیلئے رینجرز مانگی ہے کیونکہ جو دہشتگرد افغانستان چلے جاتے ہیں اور پھر واپس آتے ہیں پولیس ان سے نہیں نمٹ سکتی ۔ اسی طرح پنجاب میں بھی رینجرز کا آپریشن ہونا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ میں حکمرانوں سے کہتا ہوں کہ اپنی ترجیحات ٹھیک کریں ،200ارب روپے ٹرین منصوبے پر لگا دئیے گئے ہیں لیکن سکیورٹی کیلئے اقدامات نہ ہونے پر اتنی بڑی تباہی ہو گئی ۔ انہوں نے مزید پاکستان میں کوئی اکیلا جاسوس کام نہیں کر سکتا ، بھارت کے گرفتا ر جاسوس سے جامع تحقیقات کی جائیں او راس کے پاکستان میں موجود دیگر ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا جائے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.