دہشت گردی کی وارداتوں میں بھارت سرکار اور اس کی خفیہ ایجنسیاں ملوث ہیں‘ دھماکوں سے بے گناہ انسانوں کو نشانہ بنایا گیا، یہ اسلامی شریعت میں جائز نہیں‘ایسا کرنے والے اسلام و پاکستان کے دشمن اور بیرونی قوتوں کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں‘ بھارت کی تخریب کاری ودہشت گردی کو تمام بین الاقوامی فورمز پر بے نقاب کیا جائے
امیر جماعۃالدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعیدکا ذمہ داران کے اجلاس کے دوران خطاب
پیر 28 مارچ 2016 21:19
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 مارچ۔2016ء) امیر جماعۃالدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ لاہور سمیت ملک بھر میں ہونیو الی دہشت گردی کی وارداتوں میں بھارت سرکار اور اس کی خفیہ ایجنسیاں ملوث ہیں‘ دھماکوں کے ذریعہ بے گناہ انسانوں کو نشانہ بنایا اسلامی شریعت میں جائز نہیں‘ایسا کرنے والے اسلام و پاکستان کے دشمن اور بیرونی قوتوں کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں‘ حکومت پاکستان دہشت گرد بھارت کا اصل چہرہ دنیا کو دکھائے اور اس کی تخریب کاری ودہشت گردی کو تمام بین الاقوامی فورمز پر بے نقاب کیا جائے۔
پیر کومرکز القادسیہ میں جماعۃالدعوۃ کے مرکزی ذمہ داران کے اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وطن عزیز پاکستان پر پراکسی وار مسلط ہے۔(جاری ہے)
ملک کو منظم سازشوں کے تحت میدان جنگ بنایا جارہا ہے۔ ہندوستان میں نریندر مودی کے برسراقتدار آنے کے بعد جہاں مسلم کش فسادات اور نہتے کشمیریوں کے قتل عام میں اضافہ ہوا ہے وہیں دوسری جانب اس نے پاکستان میں بھی دہشت گردی کی کاروائیاں تیز کر دی ہیں۔
بھارت سرکار پاکستان کی جانب سے دوستی کا ہاتھ بڑھائے جانے کا جواب دھماکوں کے ذریعہ نہتے شہریوں کا قتل عام کر کے دے رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اسلام دشمن قوتیں بم دھماکوں اور دہشت گردی کے ذریعہ پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتی ہیں۔ ان کی پوری کوشش ہے کہ یہاں تخریب کاری ، دہشت گردی اور فرقہ وارانہ قتل و غارت گری کو پروان چڑھایا جائے تاکہ وہ پاکستان کی کمزور پوزیشن سے فائدہ اٹھا کر اپنے مذموم مقاصد حاصل کرسکیں۔ اس مقصد کیلئے بیرونی قوتوں کی جانب سے انڈیا کو مکمل شہ دی جارہی ہے۔ افغانستان میں شکست کا انتقام لینے کیلئے بھارت کو پاکستان پر مسلط کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں مگر پاکستا ن اﷲ کے فضل و کرم سے ایٹمی قوت ہے صلیبی و صیہونی قوتوں کی یہ سازشیں ان شاء اﷲ کسی صورت کامیاب نہیں ہوں گی۔انہوں نے کہاکہ لاہور دھماکہ میں بے گناہ پاکستانیوں کے جاں بحق اور زخمی ہونے پر پوری پاکستانی قوم سخت صدمہ سے دوچار ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت اعلیٰ سطحی پیمانے پر تحقیقات کر کے تخریب کاری و دہشت گردی میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔حافظ محمد سعید نے کہاکہ بیرونی قوتیں ملک میں مذہبی منافرت پھیلا رہی ہیں ۔ خاص کر بلوچستان میں شیعہ سنی فسادات کھڑے کئے جارہے ہیں اور ان چیزوں کو پاکستان کیخلاف ہتھیا رکے طور پر استعمال کیا جارہا ہے۔ بلوچستان میں را کے حاضر سروس افسر کی گرفتاری سے اب یہ تمام حقائق کھل کر واضح ہو گئے ہیں۔ ملک میں فتنہ تکفیر ، فرقہ وارانہ قتل و غارت گری اور دہشت گردی کی آگ بھڑکانے میں بھارتی خفیہ ایجنسی را ملوث ہے اور اسے اتحادی ممالک کی مکمل سرپرستی حاصل ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ حکومت پاکستان کو اب کسی قسم کی مصلحت پسندی سے کام نہیں لینا چاہیے ۔ یہ پاکستان کی بقا کا مسئلہ ہے۔ ہمیں متحد ہو کر ہندوستان کو افغانستان سے نکالنا ہے جو وہاں بیٹھ کر پاکستان کو میدان جنگ بنانے کی سازشیں کر رہاہے۔ انہوں نے کہاکہ فاٹا، وزیر ستان سے لیکر کراچی تک تخریب کاری کے واقعات میں ہندوستان ملوث ہے۔ انڈیا سے کھری کھری بات کرنی چاہیے اور پاکستان کے دفاع کے مسئلہ پر سب سیاسی جماعتوں کو ایک ہونا چاہیے۔ اتحا دویکجہتی کے ذریعہ ہی دشمن کی مسلط کردہ جنگ جیتی جاسکتی ہے۔مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.