کراچی، این اے 245کے ضمنی الیکشن میں نامزد حق پرست امیدوار محمد کمال کی انتخابی مہم جاری
پیر 28 مارچ 2016 22:23
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مارچ۔2016ء) قومی اسمبلی کے حلقہ NA-245 کی نشست پر 07؍ اپریل 2016ء کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں متحدہ قومی موومنٹ کے نامزد حق پرست امیدوار محمد کمال کی انتخابی مہم زور و شور سے جاری ہے۔ انتخابی مہم کے سلسلے میں اراکین ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی ارشد حسین اور محترمہ ذرین مجید نے خواتین کی کارنر میٹنگ سے خطاب کیا جبکہ نامزد حق پرست امیدوار محمد کمال نے نارتھ ناظم آباد کی یوسی 23یونائیٹڈ اپارٹمنٹ ، یوسی 19مصطفے ٰ آباد ، یوسی 22بلاک Hاور یوسی 7بلاک آئی خدیجہ مارکیٹ کے مقامات پر منعقد کی گئیں انتخابی کارنر میٹنگوں سے خطاب کیا ۔
کارنر میٹنگوں میں علاقے کے نوجوانوں ،بزرگوں اور خواتین نے کثیرتعداد میں شرکت کی اور محمد کمال کو ضمنی الیکشن میں اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا ۔(جاری ہے)
این اے 245کی الیکشن مہم کے سلسلے میں ایم کیوایم منعقد کی گئی خواتین کی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کی رکن محترمہ ذرین مجید نے کہاکہ ہر انتخابات میں خواتین کے کردار کو ایم کیوایم قدر کی نگاہ سے دیکھتی آئی ہے اور خواتین نے الطاف حسین کے نامزد امیدواروں کی کامیابی کیلئے گھر گھر جاکر جس طرح سے عوامی رابطہ مہم کا سلسلہ جاری رکھا ہے وہ قابل تحسین ہے ۔
انہوں نے کہاکہ الطاف حسین کی قیادت میں ملک بھر کے غریب و متوسط طبقے کے عوام متحد ہیں اور ایم کیوایم کو دنیا کی کوئی بھی طاقت اور سازشی پروپیگنڈہ ختم نہیں کرسکتا ہے ۔ انتخابی کارنر میٹنگوں سے خطاب کرتے ہوئے نامزد حق پرست امیدوار محمد کمال نے کہاکہ قائد تحریک الطاف حسین کی تعلیمات کے مطابق ایم کیوایم نے سیاست برائے خدمت کے فلسفے پر عمل کیا ہے اور اس کے منتخب نمائندوں نے تمام تر تعصب اور اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود عوامی مسائل کے حل کی جدوجہد نہیں چھوڑی ہے ، آج بھی ایم کیوایم کے منتخب نمائندے ایوانوں میں مظلوم قومیتوں کے حقوق کے حصول کیلئے آواز بلند کررہے ہیں اور اس کی سزا الطاف حسین اور ایم کیوایم کو دی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ الطاف حسین کی تقاریر اور تصاویر تک پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور ایم کیوایم کے کارکنان کے گھروں پر چھاپے و گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے اور ان کی وفاداریاں تبدیل کرانے کیلئے ایک مرتبہ پھر ماضی کی روش اختیار کی جارہی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے کہاکہ قائد تحریک الطاف حسین کی قیادت میں ایم کیوایم مظلوم قومیتوں کے حقوق حاصل کرکے ہی دم لے گی اور انشاء اﷲ الطاف حسین کی ملک و قوم کی تقدیر بدلیں گے۔ محمد کمال نے کارنر میٹنگوں کے شرکاء سے اپیل کی کہ وہ 7، اپریل 2016ء کو این اے 246کی نشست پر ہونے والے ضمنی الیکشن میں پتنگ کے انتخابی نشان پر اپنی مہر ثبت کریں اور دنیا پر ثابت کردیں کہ عوامی اعتماد آج بھی الطاف حسین پر برقرار ہے ۔مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.