وزیراعظم کی اسلام آباد میں نیشنل سکلز یونیورسٹی کے قیام کا فوری جائزہ لینے کی ہدایت
متوسط طبقے کی آمد ن میں اضافے کیلئے انسانی وسائل کی ترقی ضروری ہے،ہنرمند افراد اورانسانی وسائل کی کمی سے نمٹنے کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں ، نوازشریف
منگل 29 مارچ 2016 18:44
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 مارچ۔2016ء) وزیراعظم نوازشریف نے اسلام آباد میں نیشنل سکلز یونیورسٹی کے قیام کا فوری جائزہ لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف پی سی سی آئی اوربرآمدات شعبے سے مشاورت کی جائے۔
(جاری ہے)
منگل کو وزیراعظم نوازشریف نے اسلام آباد میں نیشنل سکلز یونیورسٹی کے قیام کا فوری جائزہ لینے کی ہدایت کردی،وزیراعظم نوازشریف نے وزارت تعلیم وفنی تربیت کو اسی حوالے سے ایف پی سی سی آئی اوربرآمدات شعبے سے مشاورت کرنے کی بھی ہدایت کی،نیشنل سکلز یونیورسٹی کے بڑے صنعتی شہروں میں علاقائی مراکز قائم کئے جائیں گے،کراچی ،حیدرآباد، کوئٹہ، گوادر ، ملتان،پشاور،کوہاٹ،لاہور، گوجرا نوالہ،سیالکوٹ اورفیصل آباد میں یونیورسٹی کے سنٹرقائم کئے جائیں گے۔
وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ متوسط طبقے کی آمد ن میں اضافے کے لئے انسانی وسائل کی ترقی ضروری ہے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے ہنرمند افراد اورانسانی وسائل کی کمی سے نمٹنے کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔مختلف شعبوں میں تربیت یافتہ اورہنرمند افراد کی دستیابی چیلنج رہی ہے،فنی تربیت کے معیار کی کمی سے بھی برآمدات متاثرہوتی ہیں۔(م ق)متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
پاکستان کو نیا آئی ایم ایف قرض پروگرام مزید سخت شرائط پر ملنے کا امکان
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.