ذوالفقارعلی بھٹوکی برسی پر حکومتی فنڈ سے ایک روپیہ بھی نہیں لیا گیا، بلاول بھٹو زرداری
بدھ 30 مارچ 2016 19:31
کراچی ۔ 30 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 مارچ۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا میں آنے والی ان رپورٹس کا سختی سے نوٹس لیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے لئے حکومت سندھ نے 25 ملین روپے جاری کئے ہیں۔
(جاری ہے)
جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعلیٰ سندھ سے کہا کہ اس حوالے سے فوری انکوائری کرائی جائے۔
بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پارٹی اپنے فنڈ اور وسائل سے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر ہونے والے تمام اخراجات کر رہی ہے اور کسی بھی حکومتی فنڈ سے ایک روپیہ بھی نہیں لیا گیا ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ سے کہا کہ اس معاملہ کی انکوائری کی جائے کہ یہ فنڈ کس نے اور کیسے جاری کئے اور اس کے پیچھے کیا مقصد ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.