ابرار الحق کو سہارا میڈیکل کالج میں طلبا ء کو داخل کرنے کی اجازت دیدی گئی
ہائی کورٹ کا پی ایم ڈی سی کو کالج کی منظوری کی رپورٹ تیار کرکے وفاقی وزارت کو بھجوانے کا حکم
بدھ 30 مارچ 2016 22:32
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مارچ۔2016ء)لاہور ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما و گلوکار ابرار الحق کو سہارا میڈیکل کالج میں طلبا ء کے داخلے کرنے کی اجازت دیتے ہوئے پی ایم ڈی سی کو کالج کی منظوری کی رپورٹ تیار کرکے وفاقی وزارت کو بھجوانے کا حکم دیدیا۔
(جاری ہے)
بدھ کے روز لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے کیس کی سماعت شروع کی تو درخواست گزار گلو کار ابرار الحق کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ نارووال میں صغری میموریل ہسپتال سے متصل سہارا میڈیکل کالج کی اجازت حاصل کرنے کیلئے درخواست دی تھی جس پر پی ایم ڈی سی نے سروے کے بعد میڈیکل کالج بنانے کے حوالے سے رپورٹ جاری نہیں کی۔
دوران سماعت پی ایم ڈی سی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پی ایم ڈی سی میں نئی کابینہ انتخاب جیت کر آ گئی ہے،انہیں سروے کی اجازت دی جائے۔ فاضل عدالت نے دلائل سننے کے بعد سہارا میڈیکل کالج کو طلبا کے داخلے کرنے کی اجازت دیتے ہوئے پی ایم ڈی سی کو کارروائی مکمل کر کے رپورٹ پندرہ روز میں وفاقی وزارت صحت کو ارسال کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔مزید اہم خبریں
-
آرمی چیف کی موجودہ اور نامزد برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقاتیں ، پیشہ وارانہ امورپر تبادلہ خیال
-
سمگلنگ ملکی معیشت کے لیے نقصان دہ، کوسٹ گارڈز اسے روکنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں،وفاقی وزیر داخلہ
-
کووڈ۔19 مریضوں پر جراثیم کش ادویات کا استعمال ’خطرناک نتائج کا حامل‘
-
غزہ: ان پھٹا گولہ بارود صاف کرنے میں 14 سال لگ سکتے ہیں، ماہرین
-
یوکرین جنگ: بچوں کی ہلاکتوں میں 40 فیصد اضافہ، یونیسف
-
ایران: نوعمر لڑکیوں پر حجاب قوانین کے کڑے اطلاق پر تشویش
-
سوڈان: سلامتی کونسل کا الفاشر میں عسکری کارروائیاں روکنے کا مطالبہ
-
ماحول دوست توانائی کی طرف منصفانہ منتقلی کے اقدام کا آغاز
-
امریکہ: تعلیمی ایکٹ میں ’جنس‘ کی نئی تعریف پر تشویش
-
یوکرین: توانائی اور نقل و حمل کے انتظامات پر حملوں میں تشویشناک اضافہ
-
غزہ: خان یونس میں اسرائیلی بمباری کے خوف سے لوگ علاقہ چھوڑنے پر مجبور
-
قطر سے تارکین وطن کے انسانی حقوق کے تحفظ کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.