وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا سانحہ لاہور میں جاں بحق ہونیوالوں کے ورثا ء سے اظہار تعزیت کیلئے ساہیوال کا دورہ
لواحقین سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار ‘مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی
جمعرات 31 مارچ 2016 19:43
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 مارچ۔2016ء ) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے گلشن اقبال پارک بم دھماکے میں جاں بحق ہونیوالوں کے ورثا ء سے اظہار تعزیت کیلئے ساہیوال کے نواحی گاؤں چک نمبر 86/6-R کا دورہ کیا ۔انہوں نے لواحقین سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔
اس موقع پر کمشنر ساہیوال ڈویژن آصف اقبال چوہدری ‘آر پی محمد طارق چوہان ‘ڈی پی او سید باقر رضا اور ممبران اسمبلی پیر سید عمران احمد شاہ اور پیر خضر حیات شاہ کھگہ بھی موجود تھے ۔(جاری ہے)
واضح رہے کہ نواحی گاؤں چک نمبر 86/6-R کے رہائشی دو خاندان سیر و تفریح کیلئے لاہور گئے تھے جہاں وہ گلشن اقبال پارک بم دھماکے کی زد میں آگئے جس میں 55 سالہ سکینہ بی بی اور 2 سالہ جویریہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی تھیں جبکہ باقی خاندان کے 30 سے زائدافراد زخمی ہو گئے تھے۔
شدید زخمیوں کا لاہور کے مختلف ہسپتالوں میں علاج جاری ہے جبکہ معمولی زخمی اپنے گھر پہنچ چکے ہیں ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کمشنر ساہیوال آصف اقبال چوہدری کو متاثرہ خاندان کے لواحقین کو 10-10لاکھ روپے دینے کی ہدایت کی ۔وہ 30 منٹ کے مختصر دورے کے بعد واپس روانہ ہو گئے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.