
چیئرمین پی سی بی کی برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات
اسپاٹ فکسنگ میں سزا بھگتنے والے تینوں کرکٹرز کو ویزوں کے اجراء میں نرمی پر تبادلہ خیال
جمعہ 1 اپریل 2016 16:26
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم اپریل۔2016ء) برطانوی ہائی کمشنر نے پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان سے لاہور میں ملاقات کی جس میں قومی ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے حوالے سے اسپاٹ فکسنگ میں سزا بھگتنے والے تینوں کرکٹرز کو ویزوں کے اجراء میں نرمی برتنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں متعین برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈرونے چیئرمین پی سی بی شہریار خان سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ملاقات کی جس میں پاکستان اے اور قومی کرکٹ ٹیم کے رواں برس دورہ انگلینڈ کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔
شہریار خان نے امید ظاہر کی کہ اس دورے کی وجہ سے دونوں ممالک میں کرکٹ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین شہریار خان نے ملاقات کے دوران برطانوی ہائی کمشنر سے اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا بھگتنے والے تینوں قومی کرکٹرز سلمان بٹ،محمد آصف اور محمد عامر کی قومی ٹیم میں واپسی کی صورت میں ویزوں کے اجراء میں نرمی برتنے کی درخواست کی۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلینڈ کیلئے کھیلنے کا موقع ملا تو اس سے فائدہ اٹھائوں گا : اسامہ میر
-
امریکا میں 32 سال بعد اولمپکس کا انعقاد، صدر ٹرمپ نے تیاری کیلئے ٹاسک فورس قائم کر دی
-
پاکستان میں ایشین کرکٹ کے میڈیا رائٹس 5.2 ملین ڈالرز میں فروخت
-
پی سی بی نے خواتین کرکٹرز کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا
-
پاک افغان میچوں میں شائقین کی بدنظمی روکنے کیلئے خصوصی انتظامات کا فیصلہ
-
ویسٹ انڈیز اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ کل ہوگا
-
ایشیاء کپ: پاک بھارت میچ کے لیے جعلی ٹکٹ ہزاروں درہم میں فروخت ہونے لگے
-
لیجنڈز لیگ: پاکستان چیمپئنز کے مالک نے پی سی بی کی پابندی مسترد کردی
-
نیشنل بینک اوپن ٹینس ،نائومی اوساکا اور کلارا ٹاسن ویمنز سنگلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں
-
آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ چیمپیئن شپ کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس (کل) ہوگا
-
فلوریڈا،پاکستان کی شاندار فتح کا جشن، محسن نقوی، سالک حسین سمیت کمیونٹی رہنماؤں کی شرکت
-
ارسلان ایش نے چھٹی بار ای وی او ٹیکن ٹائٹل جیت لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.