دہشتگردوں اور انتہاپسندوں کے سامنے پاکستانی قوم نہیں جھکے گی،راء کے نیٹ ورک کے ذریعے حاصل ہونے والی معلومات پر حکومت کو مصلحت سے بالاتر ہوکر ایران اور ہندوستان سے بات کر ے ،سانحہ گلشن اقبال پارک قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتا
پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ طاہر اشرفی اور دیگر رہنماؤں کایو م مذمت پر اجتماعات سے خطاب
جمعہ 1 اپریل 2016 19:20
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم اپریل۔2016ء) پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی اور دیگر رہنماؤں و علماء نے کہاہے کہ دہشتگردوں اور انتہاپسندوں کے سامنے پاکستانی قوم نہیں جھکے گی،راء کے نیٹ ورک کے ذریعے حاصل ہونے والی معلومات پر حکومت کو مصلحت سے بالاتر ہوکر ایران اور ہندوستان سے بات کرنی چاہئے،سانحہ گلشن اقبال پارک پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتا۔
وہ پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام ملک بھر میں دہشتگردی ،انتہاپسندی کیخلاف منائے جانے والے یوم مذمت کے موقع پر مختلف شہروں میں جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کر رہے تھے ۔ پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے (لاہور)،مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی(فیصل آباد)،مولانا ایوب صفدر(گوجرانوالہ)،مولانا عبد الحمید وٹو(قلعہ دیدار سنگھ)،مفتی وحید احمد سواتی (کوئٹہ)،مفتی حبیب الرحمن (کراچی)،پروفیسر نجم الدین (ڈیرہ اسماعیل خان )،مولانا محمد امجد(فیصل آباد)،مولانا عبد الحمید صابری(اسلام آباد)،مولانا نعمان حاشر(راولپنڈی)مولانا شفیع قاسمی(ساہیوال)،مولانا عمر عثمانی(گجرات)، مولانا انوار الحق مجاہد (ملتان)،مولانا رسال الدین آزاد (قصور )،مفتی عمر فاروق (خانیوال)،سید عبد الغفار شاہ حجازی (لودھراں)،مولانا سعد اﷲ لدھیانوی (ٹوبہ ٹیک سنگھ)،مولانا سمیع اﷲ ربانی (لیہ)،مولانا طارق ندیم (پاکپتن)،مولانا شکیل الرحمن (اوکاڑ)،مولانا فہیم الحسن فاروقی(شیخوپورہ)مولانا ابوبکر حمزہ(چکوال)،مولانا محمد اصغر کھوسہ(ڈیرہ غازیخان)،مولانا مبشر حضور (بہاولپور)،مولانا عثمان طارق (جھنگ)،مولانا سعد اﷲ شفیق نے رحیم یارخان میں جمعہ کے اجتماع میں متفقہ قرار کے ذریعے کہا گیا کہ پاکستان کی سلامتی اور استحکام سب سے زیادہ عزیز ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پرایف بی آر کے مزید36افسران کو تبدیل کر دیاگیا
-
پنجاب میں بارشوں کے امکان پر پیشگی حفاظتی اور ضروری انتظامی اقدامات کا حکم
-
حکومت کا غیرملکیوں کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم 2حکومت آنے سے شریفوں کی معیشت ٹھیک ہوگی،علی امین گنڈا پور
-
پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،عمر ایوب
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.