امریکی محکمہ خارجہ نے فرانس حملوں کے مرکزی ملزم صلاح عبدالسلام کو عالمی دہشت گرد قرار دیا
میاں محمد ندیم بدھ 6 اپریل 2016 10:39
واشنگٹن(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06اپریل۔2016ء) امریکی محکمہ خارجہ نے فرانس حملوں کے مرکزی ملزم صلاح عبدالسلام کو عالمی دہشت گرد قرار دیا ہے۔اس بات کا اعلان سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ایک بیان میں کیا گیا جس میں بتایا گیا ہے کہ امریکی تحویل میں ساری ملکیت جس سے عبد السلام کا کوئی تعلق ہو ا س پر بندش لگا دی گئی ہے اور امریکیوں پر عمومی پابندی ہوگی کہ وہ ا ن سے کسی قسم کی لین دین نہیں کرسکتے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ”بیلجئیم میں پیدا ہونے والا فرانسیسی شہری صلاح عبد السلام عراق کی داعش اور بھگوڑوں کا اہم سرغنہ ہے جس تنظیم کو امریکی محکمہ خارجہ نے پہلے ہی غیر ملکی دہشت گرد تنظیم قرار دے رکھا ہے۔عبدالسلام پر 13 نومبر کو پیرس پر ہونے والے دہشت گرد حملوں کا الزام ہے جس میں کئی ایک مقامات پر 130 افراد ہلاک ہوئے۔(جاری ہے)
ا ن پر الزام ہے کہ ا±نھوں نے خودکش بم حملہ آوروں کی رہائش کے لیے کرائے پر کمروں کا بندوبست کیا اور دھماکہ خیز مواد خریدا۔
محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ عینی شاہدین نے عبدالسلام کی شناخت کار کے ڈرائیور کے طور پر کی جس میں مسلح افراد سوار تھے، جنھوں نے پیرس میں متعدد ریستورانوں میں موجود افراد کو ہلاک کیا۔حکام کو ملنے والی خودکش بیلٹ اور برسلز کے اپارٹمنٹ سے برآمد ہونے والے دھماکہ خیز مواد کے ٹکڑوں پر ا ن کے ڈی این اے کے نشانات حاصل ہوئے ہیں۔عبدالسلام کو 18 مارچ کو بیلجئیم میں پکڑا گیاجب کہ وہ چار ماہ سے زائد عرصے سے روپوش تھے۔ ا±ن کی گرفتاری کے کچھ ہی دِن بعد، بیلجئیم کے دارالحکومت برسلز کے اہم ہوائی اڈے اور سب وے اسٹیشن پر خودکش بم حملے ہوئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.