ٹیکسٹائل کا شعبہ پاکستان کی پہچان ہے اور اس کی ٹیکسٹائل مصنوعات دنیا بھر میں ایک نمایاں پہچان رکھتی ہیں،گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان
یہ خوش آئند بات ہے کہ پاکستان ٹیکسٹائل کے شعبہ میں 8 واں بڑا برآمد کنندہ ہے اور ملک کی مجموعی پیداوار کا 9.5 فی صد اس سے حاصل ہوتا ہے،تقریب سے خطاب
جمعرات 7 اپریل 2016 21:25
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 اپریل۔2016ء) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ ٹیکسٹائل کا شعبہ پاکستان کی پہچان ہے اور اس کی ٹیکسٹائل مصنوعات دنیا بھر میں ایک نمایاں پہچان رکھتی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹیکسٹائل کے شعبہ کی پاکستانی مصنوعات کی نمائش ٹیکسپو Texpo پاکستان کی اقتصادی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان، سری لنکا کے وزیر تجارت عبدالرشاد بطیع الدین بھی اس موقع پر موجود تھے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ ٹیکسٹائل کی صنعت پاکستان کی معیشت میں شہ رگ کی حیثیت رکھتی ہے کیونکہ ملک کی برآمدات کا نصف ٹیکسٹائل کی مصنوعات سے حاصل ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھی نہایت خوش آئند بات ہے کہ پاکستان ٹیکسٹائل کے شعبہ میں 8 واں بڑا برآمد کنندہ ہے اور ملک کی مجموعی پیداوار کا 9.5 فی صد اس سے حاصل ہوتا ہے اور اس شعبہ میں 15 ملین لوگ وابستہ ہیں جو کہ ورک فورس کا 30 فی صد بنتے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ بات قابل افسوس ہے کہ دنیا کی ٹیکسٹائل تجارت جو کہ 18 ٹریلین امریکی ڈالر ہے میں پاکستان کا حصہ ایک فی صد سے بھی کم ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی
-
اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول
-
کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 298 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار993پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے کلو کمی
-
پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.