بھارت میں گرمی کی لہربرقرار،مزید 24افرادہلاک،تعداد100ہوگئی
ریاست تلنگانہ اور اندھرا پردیش میں درجہ حرارت 41ڈگری سنٹی گریڈریکارڈ،بے گھر افرادکے لیے حکومتی مہم کاآغازکردیاگیا
جمعہ 8 اپریل 2016 21:05
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 اپریل۔2016ء) بھارت میں گرم موسم کا آغازہوتے ہی پہلے ہفتے میں 100افرادہلاک ہوگئے جبکہ گزشتہ ایک روز میں 24افرادہلاک ہوئے ،بھارت کی جنوبی ریاستوں تلنگانہ اور اندھرا پردیش میں درجہ حرارت 41 سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے،جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں موسم گرما کی ابتدائی لہر کی وجہ سے گزشتہ نو دنوں 100 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
طبی حکام نے بتایا کہ یہ افراد گرمی کی وجہ سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے سبب ہلاک ہوئے ۔بھارت کی جنوبی ریاستوں تلنگانہ اور اندھرا پردیش میں درجہ حرارت 41 سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے۔ ماضی کے مقابلے میں اس برس موسم گرما کی شدت کو انتہائی زیادہ قرار دیا جا رہا ہے۔اسی دوران حکام نے عوام کو موسم کی شدت سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب، جدہ، مدینہ اور رابغ میں اسکول بند
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
سعودی ریلوے میں ضوابط کی خلاف ورزیاں، 20 ہزار ریال تک جرمانے کی تجویز
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.