جماعت اسلامی ڈیرہ مرادجمالی کے زیر اہتمام کرپشن فری پاکستان ملک گیر مہم کے سلسلے میں موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی

اتوار 10 اپریل 2016 17:51

ڈیرہ مراد جمالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اپریل۔2016ء) جماعت اسلامی ڈیرہ مرادجمالی کے زیر اہتمام کرپشن فری پاکستان ملک گیر مہم کے سلسلے میں جماعت اسلامی بلوچستان کے مرکزی شوری ٰ کے ممبرو صوبائی نائب امیربشیراحمد ماندائی کی قیادت میں موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی شہید بے نظیر بھٹو پریس کلب پر اختتام پذیر ہوئی اس موقع پر جماعت اسلامی بلوچستان کے مرکزی شوری ٰ کے ممبرو صوبائی نائب امیربشیراحمد ماندائی جعفرآباد کے ضلعی امراء حافظ محمد امین ،پروفیسر محمد ابراہیم، محمد سلیم اکبر سومرولعل بخش کھوسہ اور لیاقت علی چھکڑا نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی اس لیے ملک گیر کرپشن کے خلاف مہم چلارہی ہے کہ اس وقت کرپشن کی وجہ سے ملک کی معیشت کاپہیہ جام ہو چکا ہے ملک کی مفاد میں چلنے والے قومی ادارے میگا کرپشن کی وجہ سے دیوالیہ ہوکر تباہ و برباد ہوچکے ہیں ڈیرہ مراد جمالی میں پٹواری او ر تحصیلداروں کی ملی بھگت سے ڈیرہ مراد جمالی کی سرکاری زمین کو اونے پونے داموں قبضہ گروپوں کو فروخت کرکے اپنی جیبیں گرم کرنے کے لیے راتوں رات قبضہ مافیا کو الاٹ کردیا جارہا ہے جبکہ غریب حقیقی مالک کو دفاتر کی چکر لگانے پر مجبور ہو گئے ہیں انہوں نے کہاکہ ڈیرہ مراد جمالی میں انتظامیہ اپنی کرپشن کو چھپانے کیلئے بلوچ خاندانوں کو گھروں سے بے گھر کر رہے ہیں اور کہاکہ بلوچستان کا میگا پراجیکٹ کچھی کینال پہ اربوں روپے خرچ کرنے کے باوجود ابھی تک اسے بلوچستان کی حدود میں لایا نہیں جا سکا،اور یہی حال پٹ فیڈر کینال کی ہے جس پہ ہر سال بھل صفائی کے نام پہ کروڑوں روپے خرچ کرنے کے لیے ٹینڈر کرواکر کرپشن کی نذر کرتے ہیں جسکی وجہ بلوچستان کے زرعی اضلاع نصیرآباد ،جعفرآباد اور صحبت پور کے سرسبز علاقے بنجر بنتے جارہے ہیں مقریرین نے کہا کہ واپڈا کا محکمہ بھی جان بوجھ کر عوام کولوڈ شیڈنگ کی اذیت سے دوچار کر رہا ہے کیونکہ چار سو سے لیکر چھ سو تک غیر قانونی ایئر کنڈیشن سینکڑوں چکیاں ٹیوب ویل چل رہے ہیں ڈیرہ مراد جمالی میں منصوعی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے انہوں نے کہا اپنے قیام سے لیکر آج تک جماعت اسلامی کے رہنماء وفاقی وزیر ،سینیٹر،صوبائی وزیر ،ایم پی اے اور ایم این اے منتخب ہوچکے ہیں لیکن اللہ پاک کے فضل و کرم سے ان کے دامن کرپشن سے پاک ہیں او ر یہی وجہ ہے کرپشن کے خلاف وہی آواز بلند کر سکتا ہے جس کا اپنا دامن کرپشن سے پاک ہے وہ کرپشن کے خلاف آواز بلند کریں گے انہوں نے کہاکہ لوڈ شیڈنگ میں کمی قبضہ گیری کو ختم نہ کیا گیا تو سترہ اپریل کو آل پارٹیز کانفرنس طلب کرکے احتجاجی مظاہرے کیئے جائیں گے ۔