راجن پور پولیس کی کارروائی، چھوٹو گینگ کا مددگار علی گل بازگیر بھائی سمیت مارا گیا
علی گل بازگیر، بھائی او رساتھیوں سمیت کچے میں جاری آپریشن کے دوران چھوٹو گینگ کی مدد کی کوشش کر رہا تھا اطلاع ملنے پر سپیشل پولیس کمانڈوز کی ٹیم نے ملزموں کی کمین گاہ کا محاصرہ کر لیا او رفائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا علی گل باز گیر جنوبی پنجاب اور دیگر صوبوں میں اغوا برائے تاوان ، ڈکیتی ، قتل ، پولیس مقابلے اور دیگر درجنوں جرائم میں ملوث تھا
پیر 11 اپریل 2016 22:12
(جاری ہے)
بدنام زمانہ علی گل بازگیر چھوٹو گینگ کے رکن غلام رسول سے جرائم کی ٹریننگ لیتا رہاہے اور اسحاق چھنگوانی او رخالد کاجلانی گینگ کا رکن بھی رہا ۔
2013ء میں علی گل باز گیر ، غلام رسول، چھوٹو ، اسحاق چھنگوانی اور خالد کاجلانی نے مشترکہ طو رپر ڈی جی خان کے ای ڈی ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق رسول سمیت درجنوں افراد کو اغوا کر کے کروڑوں روپے تاوان حاصل کیا ۔یہ امر قابل ذکرہے کہ کچے کے علاقے میں کریمنل گینگ کے خلاف آپریشن تاحال جاری ہے او راس سلسلے میں مز ید گرفتاریا ں متوقع ہیں۔گینگ اغوا برائے تاوان‘ ڈکیتی‘ قتل‘ پولیس مقابلے اور دیگر درجنوں سنگین جرائم میں ملوث تھا اور دوسرے صوبوں میں بھی کئی سنگین وارداتوں میں پولیس کو انتہائی مطلوب تھا اور ان کے خلاف 19مقدمات درج ہیں اور حکومت پنجاب نے ان کے سروں کی قیمت مقرر کر رکھی تھی۔مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.