امریکہ کو بھارت کے بری، بحری اور فضائی اڈوں کو استعمال کیلئے اجازت دینے سے خطہ میں امن کا توازن خراب ہو جائے گا، خطہ میں امن کیلئے افغانستان میں امن ضروری ہے، دہشت گردوں کو فاٹا میں محدود کرنا مشکل ہے، بھارت پاکستان کیلئے مشکلات پیدا کر رہا ہے
قومی وطن پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ کی میڈیا سے گفتگو
بدھ 13 اپریل 2016 16:27
اسلام آباد ۔ 13 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 اپریل۔2016ء) قومی وطن پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے کہا ہے کہ امریکہ کو بھارت کے بری، بحری اور فضائی اڈوں کو استعمال کیلئے اجازت دینے سے خطہ میں امن کا توازن خراب ہو جائے گا، خطہ میں امن کیلئے افغانستان میں امن ضروری ہے، دہشت گردوں کو فاٹا میں محدود کرنا مشکل ہے، بھارت پاکستان کیلئے مشکلات پیدا کر رہا ہے۔
بدھ کے روز پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آفتاب شیرپاؤ نے کہا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے واضح طور پر کہا ہے کہ بھارت پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کیلئے پاکستان میں مداخلت کر رہا ہے جس سے یہ بات ظاہر ہو جاتی ہے کہ وہ ہمارا دشمن ہے دوست نہیں۔(جاری ہے)
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کو ختم کرنے کے لئے دونوں ممالک کو مل کر کوششیں کرنا ہوں گی، اس مقصد کیلئے سرکاری اور غیرسرکاری سطح کے وفود کے تبادلے سے حالات کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قائمہ کمیٹی کے ذریعے حکومت کو تجاویز دے رہے ہیں کہ افغانستان کے ساتھ تعلقات میں تیزی کیلئے مشترکہ مفادات کا تحفظ کیا جائے، دو طرفہ تجارت کو فروغ دیا جائے۔ دہشت گردی کے بارے میں ٹھوس بات چیت دوطرفہ سطح پر جلد شروع کی جائے۔ فرینڈشپ گروپوں کے کردار کو متحرک کرنا ضروری ہے۔ آفتاب شیرپاؤ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بھارت نے امریکہ کے ساتھ معاہدہ کر کے اپنی بری، بحری اور فضائی اڈوں کے استعمال کی اجازت دیکر خطے میں امن کوششوں کو سبوتاژ اور توازن کو خراب کرنے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ خطہ میں امن کیلئے افغانستان اور پاکستان کا کردار بہت اہم ہے۔ امریکہ بھارت کے ساتھ ہمارے سنگین معاملات کے حل کیلئے پیش رفت کرے۔ انہوں نے کہا کہ مہاجرین کی واپسی کیلئے جولائی تک کا وقت ہے، صوبائی اور وفاقی حکومتیں اس بات کا خیال رکھیں کہ واپسی کے عمل کی آڑ میں بے گناہ افغان پناہ گزینوں کے ساتھ اچھا رویہ رکھا جائے اور جو لوگ بدامنی اور سنگین معاملات میں ملوث ہیں ان کے ساتھ کوئی رعایت روا نہ رکھی جائے۔مزید اہم خبریں
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.