سوئس اکاؤنٹس میں پاکستانیوں کے اکاؤنٹس تک رسائی کے لئے ایف بی آر کے سوئس حکام کے ساتھ دو اجلاس ہو چکے ہیں، کابینہ سے ہم نے اس کی پہلے منظوری لی، ان اکاؤنٹس میں دو ڈالر ہوں یا 200 ارب ڈالر وہ قوم کی امانت ہیں، وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار
جمعہ 15 اپریل 2016 14:53
اسلام آباد ۔ 15 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 اپریل۔2016ء) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سوئس اکاؤنٹس میں پاکستانیوں کے اکاؤنٹس تک رسائی کے لئے ایف بی آر کے سوئس حکام کے ساتھ دو اجلاس ہو چکے ہیں، کابینہ سے ہم نے اس کی پہلے منظوری لی، ان اکاؤنٹس میں دو ڈالر ہوں یا 200 ارب ڈالر وہ قوم کی امانت ہیں۔ اس معاملے کی طے تک پہنچنے کے لئے اپوزیشن کی طرف سے تعاون کا بھی خیرمقدم کریں گے۔
جمعہ کو ایوان بالا میں ذاتی وضاحت کے نکتہ پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے کابینہ کو سوئس اکاؤنٹس تک رسائی کے لئے سمری بھجوائی تھی اور پہلی بار کسی وزیر خزانہ نے یہ قدم اٹھایا ہے۔ کابینہ نے اس کی منظوری دی اور ایف بی آر کو اختیار دیا گیا کہ وہ سوئس حکام سے رابطہ کرے۔(جاری ہے)
اس سلسلے میں دو اجلاس اب تک ہو چکے ہیں تاہم ہم کسی ملک کو کارروائی جلد ہی آگے بڑھانے کے لئے مجبور نہیں کر سکتے۔
سوئس اکاؤنٹس میں 200 ارب ڈالر پاکستانیوں کے موجود ہونے سے متعلق خبر انہیں کسی اخبار سے ملی تھی، اس کا پورا انہیں بھی علم نہیں ہے تاہم ہمارے خلوص پر شک نہ کیا جائے۔ اب ہم ایک گلوبل سیٹ اپ کے بھی ممبر ہیں۔ اگر دوطرفہ طریقے سے اس معاملے پر پیشرفت تیزی سے نہیں ہوتی تو پھر کثیر الجہتی ٹریک بھی استعمال کیا جا سکتا ہے تاہم ہمارے خلوص پر کسی کو شک نہیں کرنا چاہئے۔ سوئس اکاؤنٹس میں 2 ارب ڈالر ہوں یا 200 ارب ڈالر، وہ قوم کی امانت ہیں۔ اپوزیشن کا کوئی رکن بھی اس معاملے کی طے تک پہنچنے کے لئے ہمارے ساتھ تعاون کرے گا تو اس کا خیرمقدم کریں گے۔مزید اہم خبریں
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال کا پہلا دورہ،ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح،نیا آئی سی یونٹ بنانے کا اعلان
-
رواں ماہ کے دوران چوتھی مرتبہ ملک میں گیس کے نئے ذخائر دریافت
-
صدرمملکت سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات ، مختلف امورپر تابدلہ خیال
-
مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے، ا ٓگے چل کر مہنگائی میں مزید کمی ہوگی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.