پی ٹی آئی کرپٹ حکمرانوں کے لیے خوف کی علامت بن چکی ہے ،حلیم عادل شیخ
قوم کو عمران خان کی طرح قومی جذبوں سے کام کرنے والے حکمرانوں کی ضرورت ہے،رہنما پی ٹی آئی سندھ
ہفتہ 16 اپریل 2016 19:46
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو اس وقت قوم کی آواز سننا چاہییے لہذا ا نہیں پاکستان کی اندرونی اور بیرونی صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے استعفیٰ دے دینا چاہیے ۔نواز لیگ کی تین سالہ منفی اور ناعاقبت اندیش سوچ نے ملکی اداروں کو تباہی کے دہانے پر لاکر کھڑ کردیاہے ،نواز لیگ نے ہر دور میں ذاتی اور محدود سوچ کے ساتھ حکومت کی جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ آج ہر کوئی ان سے نفرت کرتاہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے عادل ہاؤس میں پی ٹی آئی کے رہنما کاشف نظامی کے ساتھ آئے ہوئے وفد سے ملاقات کیا ،وفدمیں کورنگی اور نارتھ کراچی سے تعلق رکھنے والے دیگر جماعتوں کے لوگ بھی تھے جنھوں نے پارٹی کے چیئرمین عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی ۔(جاری ہے)
حلیم عادل شیخ نے مختلف جماعتوں کے سیاسی کارکنان نسیم صدیقی ،عارف شکیل ،زیشان یوسف اور علی بن رضا کی شمولیت کو پی ٹی آئی کے منشور کی کامیابی قراردیا ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف اس وقت عام شہری کی آواز بن چکی ہے عمران خان ہر ایشو پر آواز اٹھانے والے لیڈر ہیں جس کی وجہ سے قوم انہیں اپنا نجات دہندہ سمجھتی ہے ۔
حلیم عادل شیخ نے کہاکہ قوم کو عمران خان کی طرح قومی جزبوں سے کام کرنے والے حکمرانوں کی ضرورت ہے اور ایسے ہی لیڈروں کو اس ملک پر حکمرانی کرنے کا اختیار ہونا چاہیئے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ کر اپنے اکاؤنٹس بنانے والے حکمرانوں کے اصل چہرے اب سب کے سامنے آچکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اس وقت حکومت کے دلوں میں خوف کی طرح بیٹھ چکی ہے اور یہ خوف بہت جلد اس حکومت کو لے ڈوبے گااور اس کے بعد عوام کو چاہیے کہ وہ ایسے حکمرانوں کی سیاست کا باب اس انداز میں بند کردے تاکہ کوئی بھی لوٹ مار کا شوقین لیڈر اس ملک پر حکمرانی کرنے کا خواب دیکھنے کی جرات بھی نا کرسکے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.