جماعت اسلامی انتخابی کرپشن کے خلاف بھی بھر پور مہم چلائے گی،حافظ نعیم الرحمن
شفاف لسٹوں کی تیاری کو ممکن بنایا جائے گا تاکہ شفاف اور منصفانہ انتخابات کا انعقاد ممکن ہو سکے، اجلاس سے خطاب
ہفتہ 16 اپریل 2016 22:16
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء) جماعت اسلامی کے ضلعی امراء کا اہم اجلا س امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کی صدارت میں ادارہ نورحق میں ہوا۔اجلاس میں ووٹرلسٹوں میں ہونیوالی بے ضابطگیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ انتخابی کرپشن کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ شہریوں کو ان کے ووٹ کے حق سے محروم نہیں کرنے دیا جائے گا،شفاف لسٹوں کی تیاری کو ممکن بنایا جائے گا تاکہ شفاف اور منصفانہ انتخابات کا انعقاد ممکن ہو سکے۔
اجلاس میں منعم ظفر،عبدالرزاق خان،محمد اسلام،یونس بارائی،حافظ عبد الواحد شیخ اور دیگر بھی موجود تھے۔اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ کراچی میں جس بڑے پیمانے پر ووٹر لسٹوں میں بے ضابطگی کی گئی ہے اس کی مثال ملنا مشکل ہے، جعلی انتخابی فہرستوں کی موجودگی میں شفاف انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ لاکھوں ووٹرز کے نام غلط ایڈریس پر ڈالے گئے ۔
جب کہ 9 لاکھ ووٹرز خیبرپختونخواہ‘ فاٹا‘ بلوچستان‘ پنجاب اور اندرون سندھ منتقل کردئیے گئے ۔انہوں نے کہا کہ انتخابی فہرستوں کی تیاری کے عمل کو ایک سیاسی جماعت نے مکمل طورپر یرغمال بنالیا ہے اور اپنے مخالف جماعتوں کے24 لاکھ ووٹروں کے نام فہرستوں سے نکال کر دوسرے شہروں اورصوبوں اور یوسیز میں ڈال دئیے ۔ انہوں نے کہاکہ انتخابی فہرستوں میں ہونے والی بے قاعدگیوں کا اندازہ اس امرسے لگایا جاسکتاہے کہ 15لاکھ ووٹرز کے نام غلط ایڈریس پر ڈال دیے گئے۔ جب کہ 9 لاکھ ووٹرز خیبرپختونخواہ‘ فاٹا‘ بلوچستان‘ پنجاب اور اندرون سندھ منتقل کردئیے گئے۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ انتخابی فہرستوں کی تیاری میں ہونے والی کرپشن عوام کے جمہوری حق پر ڈاکا ڈالنے کے مترادف ہے،اس کرپشن کے خلاف بھی ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.