وزیراعظم محمد نوازشریف بلوچستان پر بھی خصوصی توجہ دے رہے ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر محمد خان لہڑی
پیر 18 اپریل 2016 11:36
ڈیرہ مرادجمالی۔17اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 اپریل۔2016ء) وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر معدنیات وقدرتی وسائل ورکن صوبائی اسمبلی حاجی محمد خان لہڑی نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس جھوٹ پر مبنی پلندہ ہے۔ پانامہ لیکس کے آنے کے بعد مخالفین کومسلم لیگ ن کے خلاف ایک ایشو مل گیا ہے مسلم لیگ ن ملک میں ترقی کا خواہاں ہے اور ملک میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی منصوبے شروع ہونے کے باعث مخالفین کی نیندیں حرام ہوگئی جس کے باعث مسلم لیگ ن اور شریف فیملی پر الزامات کی بوچھاڑکردی گئی ہے۔
الزامات سے مخالفین کو کچھ بھی حاصل نہیں ہوسکے گا اور وزیراعظم نوازشریف کسی صورت میں استعفیٰ نہیں دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹکری محمد انور لہڑی کی قیادت میں ملنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
اس موقع پر فیض محمد لہڑی ،محمد بخش لہڑی،محمد رحیم کھوسہ،کے بی منگی بھی موجود تھے حاجی محمد خان لہڑی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے اقتدار سنبھالنے کے وقت ملک کئی اہم مسائل کا شکار تھا دہشت گردی نے اس وقت اپنی جڑیں مضبوط کرلی تھی مہنگائی عروج پر پہنچ چکی تھی۔
وزیراعظم میاں محمد نوازشریف اور اس کی ٹیم کی دن رات کوششوں سے آج پاکستان میں کئی میگاپروجیکٹس شروع ہوکر پایہ تکمیل ہوچکے ہیں مہنگائی کا خاتمہ ہوا اور عسکری قیادت کے تعاون سے ملک بھر میں دہشت گردی کے نیٹ ورک کو توڑ دیا گیا ہے جس کے باعث ملک بھر میں امن وامان ہوگیا ہے اور عوام نے سکھ کا سانس لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں محمد نوازشریف بلوچستان پر بھی خصوصی توجہ دے رہے ہیں ۔وزیراعلی نواب ثناء اللہ زہری کی قیادت میں صوبے میں پسماندگی کا خاتمہ ہونا شروع ہوگیا ہے اور جلد ہی صوبہ بلوچستان سے پسماندگی کاخاتمہ ہوگا صوبے کے عوام خوشحال ہوں گے حاجی محمد خان لہڑی نے کہا کہ صوبے کے عوام کی غربت کا احساس ہے اور غریب عوام کی فلاح وبہبود اور غربت دور کرنے کے لئے صوبائی حکومت نے کئی اہم منصوبے تیار کرکے وفاق کو بھیج دیئے ہیں جس سے صوبے کے عوام کی غربت سمیت کئی اہم مسائل حل ہوں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کا آئی ایم ایف کی آخری مالیاتی قسط کے جاری ہونے پر اظہار اطمینان
-
شمالی کیرولینا کی تین بچی کے سو سال پرانے گھر میں بھوتوں کی موجودگی کا معاملہ اختتام کو پہنچ گیا
-
پروفیسر تقدیس گیلانی،وزیراعظم شہبازشریف کے ہمراہ او- آئی۔ سی کانفرنس میں شرکت کریں گی
-
بدقسمتی یہ ہے کہ سچ سب کو پتا ہے لیکن بولتا کوئی نہیں، جسٹس اطہر من اللہ
-
آئی ایم ایف کی جانب سے ایک اعشاریہ1ارب ڈالر کی قسط کی منظوری پر شہبازشریف کا اظہاراطمینان
-
وزارت خزانہ کو بینک کھاتوں میں موجود غیر استعمال شدہ عوامی رقوم کو اپنے قبضے میں لینے کی اجازت؟
-
وزیرداخلہ محسن نقوی کا نادرا سنٹر کینٹ کا دورہ ، انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت
-
نومئی جلاﺅ گھیراﺅ مقدمات: اسد عمر کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
عدالت نے بشریٰ بی بی کو زہر دیئے جانے کے خدشے کی درخواست نمٹا دی
-
برطانیہ اور یورپی یونین کا نیا فوڈ بارڈر کنٹرول
-
امریکا میں خالصتان تحریک کے راہنماءپنونت سنگھ پنوں کو بھارتی وزیراعظم مودی کے دست راست انٹیلی جنس افسر نے قتل کروایا
-
آئی ایم ایف کے قرض سے پاکستان ڈیفالٹ سے بچ گیا، شہباز شریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.