صدر مملکت ممنون حسین ٗ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی کراچی میں پولیس اہلکاروں پر حملوں کی پرزور مذمت
بزدلانہ کارروائیاں دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کیلئے قوم کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں ٗبیان پولیس اہلکاروں نے پاکستان کے تحفظ کیلئے اپنی جانیں قربان کیں ٗپوری قوم اتحاد اور عزم کیساتھ بزدلوں کے خلاف لڑیگی ٗ نواز شریف پوری قوم وطن عزیز کی سرزمین سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے متحد ہے ٗپرویز رشید
بدھ 20 اپریل 2016 19:54
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخاُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اپریل۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین ٗ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کراچی میں پولیس اہلکاروں پر حملوں کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ اس قسم کی بزدلانہ کارروائیاں دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کیلئے قوم کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں۔ ایک بیان میں صدر مملکت نے کہا کہ کراچی میں امن کی مکمل بحالی تک اس قسم کے لاقانون عناصر کے خلاف سخت اقدام اٹھایا جائے گا۔
انہوں نے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ پاکستان کے ہر شہری کے جان و مال کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا۔ صدر نے شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی کے لئے بھی دعا کی۔(جاری ہے)
وزیراعظم محمد نواز شریف نے کراچی میں پولیس اہلکاروں پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ پورے ملک بالخصوص کراچی میں امن کی بحالی کے لئے پولیس کی قربانیاں بے مثال ہیں جنہوں نے ہماری مستقبل کی نسلوں کے تحفظ کے لئے اپنے آج کی قربانی دی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر ادارے پورے ملک میں قربانیاں دے رہے ہیں جو دہشت گردی کے خاتمے کے لئے تعریف کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبر سے کراچی تک افسران اور جوانوں کا عزم مضبوط ہے اور پوری قوم ان کی حمایت کرتی ہے۔ وزیراعظم نے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا اور شہید ہونے والوں کی روح کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے پاکستان کے تحفظ کے لئے اپنی جانیں قربان کیں۔ پوری قوم اتحاد اور عزم کے ساتھ ان بزدلوں کے خلاف لڑے گی۔وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کراچی میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعات کی شدید مذمت کی ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی یہ بزدلانہ کارروائیاں دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خلاف قوم کے عزم کو کبھی پست نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم وطن عزیز کی سرزمین سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے متحد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کی زمین سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے اور اپنے شہریوں کی جانوں کے تحفظ کے لئے کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بہادر فوجی اور سکیورٹی فورسز دہشت گردوں اور ان کے برے نیٹ ورک کے خاتمے کے لئے اپنی جانوں کی قربانیاں دے رہے ہیں جو ہمارے آنے والے کل کے لئے اپنے آج کی قربانیاں دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ وفاقی وزیر نے حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے خاندانوں کے ساتھ گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.