جمعیت علماء اسلام(ف) شفاف احتساب کی ہر وقت بھر پور حامی ہے ، ملک و بیرون ملک بنائے اربوں ڈالر کے بینک بیلنس و جائداد ملک کے کچلے طبقہ کے خون پسینہ ہے، ان کے خلاف بے رحمانہ احتساب کروڑو ں باسیوں کا بھر پور مطالبہ ہے سو ل اداروں میں فوج جیسے تطہیری عمل کا ا ٓغا ز جلد شروع ہو جا نا چاہئے ، جمعیت علماء اسلام دینی مدارس وشعائر اسلام کے تحفظ کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کر یگی،حکمران شاہ سے زیادہ شاہ کے وفا دار بننے کی کوشش میں نہ کریں
ڈپٹی چیئر مین سینیٹ مولانا عبد الغفور حیدری کی صحافیو ں سے بات چیت
جمعہ 22 اپریل 2016 22:00
خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 اپریل۔2016ء ) جمعیت علماء اسلام(ف) پاکستان کے سیکرٹر ی جنرل اور ڈپٹی چیئر مین سینیٹ مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام(ف) شفاف احتساب کی ہر وقت بھر پور حامی رہی ہے ایک مخصوص طبقہ نے کرپشن کر کے ملک کے بنیادوں کو کھولا کردیا ہے ملک و بیرون ملک بنائے اربوں ڈالر کے بینک بیلنس و جائداد ملک کے کچلے ہوئے طبقہ کے خون پسینہ ہے ان کے خلاف بے رحمانہ احتساب کے پاکستان کے کروڑو ں باسیوں کا بھر پور مطالبہ ہے جمعیت علماء اسلام فوج میں کرپشن کرنے والوں کے خلاف کاروائی و تطہیر کو جنر ل شریف کا ایک مستحسن اقدام قرار دیتا ہے سو ل اداروں میں اس تطہیر کے عمل کا ا ٓغا ز جلد شروع ہو جا نا چاہیئے ،ا ﷲ کی فضل سے ہر بڑی کرپشن میں جمعیت علماء اسلام کی قیادت ملوث نہیں رہا ملک کو لوٹنے والے کرپشن کرنے والے اور دہشت گردی کی ارتکاب کرنے والے عصری ادروں کے پڑ ہنے والے ر ہیں لیکن بد قسمتی سے تمام اداروں کی پوری قوت مدارس علماء کرام و دینی طبقہ کی کردار کشی کے لئے استعمال ہوتا رہا ہے جمعیت علماء اسلام دینی مدارس وشعائر اسلام کی تحفظ کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریگا مدارس و علماء کا کردار امت مسلمہ کی عقیدہ و اسلامی نظریات کے لئے ایندہن ہے ہم اس ایندہن کی فراہمی کے لئے مدارس کی حفاظت کرتے رہیں گے اسلام کے دشمنو ں و مغرب کے ایجنڈے کو ہر گز کامیاب ہونے نہیں دیا جائیگا ہمارے حکمران شاہ سے زیادہ شاہ کے وفاء دار بننے کی کوشش میں نہ رہیں ۔
(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
ایڈووکیٹ اظہر صدیق کے گھر پر حملہ ، وزیراعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
ترجمان پی ٹی آئی رئوف حسن پر حملے کی تحقیقات کیلئے سپیشل انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل
-
جس دن عمران خان سے ملاقات ہوگئی تمام اختلافات ختم ہو جائینگے ، شیر افضل مروت
-
خلیج بنگال میں رواں سال کا پہلا سمندری طوفان بننے کا امکان
-
سینئر صوبائی وزیرمریم اورنگزیب کادریائے سندھ کے مقام پر ماہی گیروں کے نیٹ میں ڈولفن مچھلی پھنسنے کے واقعہ کا نوٹس
-
آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انورکی اسسٹنٹ کمشنربننے والی علیزہ فہیم اور ان کے سب انسپکٹروالد سے ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا جڑانوالہ میں مدرسہ کے طالبعلم پر قاری کے تشدد کے واقعہ کا نوٹس
-
وزیرتعلیم رانا سکندر حیات کی ایجوکیشن ورلڈ فورم کی تعلیمی کانفرنس میں شرکت
-
تحریک انصاف کا رئوف حسن پرحملے کی تحقیقات جوڈیشل کمیشن سے کروانے کا مطالبہ
-
عمران خان نے سپریم کورٹ میں اپنا مقدمہ خود لڑ نے کا کہا ہے، بیرسٹر گوہر
-
سینیٹ کی انٹرنل فنانس کمیٹی کے لئے تحریک ایوان نے منظورکرلی
-
سینٹ اجلاس ، وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے عدلیہ کا معاملہ سینیٹ سیکرٹریٹ کو بھیجنے کی تجویز ، چیئر مین نے معاملہ بھیج دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.