سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے کیپیٹل مارکیٹ ڈویلپمنٹ پلان کو حتمی شکل دے دی

اتوار 24 اپریل 2016 13:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2016ء) سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے کیپیٹل مارکیٹ ڈویلپمنٹ پلان کو حتمی شکل دے دی ہے جس کے ذریعے سٹاک مارکیٹ کے شرکاء کو ویژن اور مقاصد کے حوالے سے وضاحت دی جائے گی سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ سی ایم ڈی پی ( CMDP) میں کہا گیا ہے کہ چیلنجز سے نمٹنے کے لئے کئی محاذوں پر ٹھوس اقدامات اور کوششوں کی ضرورت ہے تاکہ عوام الناس میں کیپیٹل مارکیٹ کے حوالے سے شعور اجاگر ہو ۔