لٹیروں کو قوم کی دولت واپس کرنا ہوگی یا پھر اڈیالہ جیل جانا ہوگا، وزیراعظم نے جو موقف اختیار کیا ہے ، وہ ان کی اہلیہ اور بیٹوں سے نہیں ملتا، ہم چیف جسٹس کو عوام کی طرف سے ایک ٹی او آر بھیجیں گے تاکہ لوٹی ہوئی دولت کی ایک ایک پائی وصول ہو سکے ، حکومت چاہتی ہے کہ ٹی او آر کے معاملے پر اپوزیشن تقسیم ہو جائے لیکن اپوزیشن کو تقسیم نہیں ہونا چاہیے ، سب کو اپنا دل بڑا کر کے قومی مفاد کے لیے متحد رہنا چاہیے،حساب اور احتساب کے بغیر کوئی نظام نہیں چل سکتا، پاکستان میں جمہوری حکومتیں اسی لئے ناکامی سے دوچار ہوتی ہیں کہ وہ قانون ، میرٹ اور آئین کی بالادستی کو اہم نہیں سمجھتیں، پانامہ لیکس کے بعد ملک بحران سے گزر رہا ہے، اپوزیشن کے بغیر جو بھی ٹی او آر بنیں گے وہ نامکمل اور قوم کو تسلیم نہیں ہوں گے،مٹی پاوٴ کی پالیسی اختیار کی تو قوم اور تاریخ انہیں معاف نہیں کرے گی،سینیٹرسراج الحق ، لیاقت بلوچ و دیگر رہنماؤں کا لاہور میں کرپشن کیخلاف عوامی دھرنے سے خطاب
اتوار 24 اپریل 2016 23:44
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2016ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کرپشن کے خلاف پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ لٹیروں کو قوم کی دولت واپس کرنا ہوگی یا پھر اڈیالہ جیل جانا ہوگا۔ وزیراعظم نے جو موقف اختیار کیا ہے ، وہ ان کی اہلیہ اور بیٹوں سے نہیں ملتا۔ ہم چیف جسٹس کو عوام کی طرف سے ایک TOR بھیجیں گے تاکہ لوٹی ہوئی دولت کی ایک ایک پائی وصول ہو سکے ۔
حکومت چاہتی ہے کہ ٹی او آر کے معاملے پر اپوزیشن تقسیم ہو جائے لیکن اپوزیشن کو تقسیم نہیں ہونا چاہیے اور سب کو اپنا دل بڑا کر کے قومی مفاد کے لیے متحد رہنا چاہیے ۔ دھرنے سے سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد ، امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے بھی خطاب کیا ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
سٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، موجودہ شرح سود برقرار رہے گی
-
علی امین گنڈاپور کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے، وزیراعظم
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.