پاکستان جغرافیائی اعتبار سے انتہائی اہم ملک ،عالمی دنیا میں بھی ایک اہم مقام حاصل ہے، کلائیڈیو راجہ گاباگیلا
پاک چائنہ اقتصادی راہداری سے خطے کے ممالک کے درمیان روابط قائم ہوں گے ، برازیلی سفیر کی صحافیوں سے گفتگو
پیر 25 اپریل 2016 22:39
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 اپریل۔2016ء) پاکستان میں برازیل کے متعین سفیر کلائیڈیو راجہ گاباگیلا نے کہا ہے کہ پاکستان جغرافیائی اعتبار سے انتہائی اہم ملک ہے، جس کو نہ صرف علاقائی لحاظ سے بلکہ عالمی دنیا میں بھی ایک اہم مقام حاصل ہے، پاکستان کا گوادر بندرگاہ اور پاک چائنہ اقتصادی راہداری معاشی، تجارتی اور باہمی تعاون کے لحاظ سے ایک منفرد منصوبہ ہے جس سے ناصرف خطے کے ممالک بلکہ دوسرے خطوں کے درمیان روابط قائم ہوں گے اور تمام ممالک تجارتی، اقتصادی اور ثقافتی اعتبار سے ایک دوسرے کے قریب آئیں گے۔
یہ بات انہوں نے نیشنل پریس کلب میں ’’میٹ دی پریس‘‘ میں صحافیوں سے گفتگو میں کہی۔ قبل ازیں نیشنل پریس کلب پہنچنے پر معزز مہمان کا صدر نیشنل پریس کلب شکیل انجم، سیکرٹری عمران یعقوب ڈھلوں، فنانس سیکرٹری اسحاق چوہدری و ایگزیکٹو ممبران کے علاوہ صحافیوں کی کثیر تعداد نے استقبال کیا اور پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔(جاری ہے)
برازیل کے سفیر کا مزید کہنا تھا کہ برازیل پرامن، یقین باہمی اور باقی دنیا کے ساتھ تعاون پر یقین رکھتا ہے۔
برازیل اور پاکستان کے درمیان تجارت، ثقافت اور لوگوں کے درمیان باہمی روابط کے انتہائی اہم مواقع موجود ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کا حجم 370 ملین ڈالر ہے۔ جس سے آئندہ مزید بڑھانے کے لئے تمام اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں برازیل پاکستان بزنس کونسل بھی بنا دی گئی ہے دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی مواقع بڑھانے کے لئے دونوں اطراف سے کوشش کی جا رہی ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان ثقافتی ہم آہنگی موجود ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں مفاہمت کی ضرورت ہے اور افغانستان کے مسئلے کا حل ہونا خطے میں اقتصادی خوشحالی کے لئے انتہائی اہم ہے معزز مہمان نے کہا کہ برازیل کا عالمی سیاست میں ایک اہم کردار ہے جس میں پاکستان کے ساتھ قریبی تعلقات قائم ہوں گے۔ برازیل مقابلے کی فضا کی بجائے باہمی تعاون اور تعلقات کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ پاکستان کے لوگ خاص طور پر کے پی کے کے لوگ انتہائی مہمان نواز ہیں اور وہ امن اور برداشت پر یقین رکھتے ہیں۔ مسئلہ کشمیر دونوں ممالک کا مسئلہ ہے جس کو دونوں ممالک باہمی رضا مندی سے حل کریں۔ انہوں نے صحافیوں کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے مشکل حالات میں صحافت کرنے پر آپ لوگ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے صحافیوں کے لئے مارشل آرٹ کی کلاسز کا بھی اعلان کیا۔ جبکہ نیشنل پریس کلب کی جانب سے ان کو اعزازی شیلڈ اور ایسوسی ایٹ ممبر شپ سے بھی نوازا گیا۔مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.