پاکستان کپ، خیبر پختونخوا نے سندھ کو 7رنز سے ہرا دیا
محمد علی بدھ 27 اپریل 2016 23:31
فیصل آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔27اپریل 2016ء ) پاکستان کپ کے انتہائی اہم میں میچ میں خیبر پختونخوا نے سندھ کیخلاف 7رنز سے کامیابی حاصل کرکے فائنل میں جگہ بنا لی ہے ۔ اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے میچ میں خیبر پختونخوا کی ٹیم نے احمد شہزاد کے شاندار 143رنز کی بدولت مقررہ 50اوورز میں 6وکٹیں کھو کر 319رنز بنائے ، ان کے علاوہ فخر زمان 68،زوہیب خان 27اور بسم اللہ خان 25رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔
سندھ کی جانب سے محمد عامر ،رومان رئیس اور بلال آصف نے دو ، دو شکار کیے ۔ 320رنز کے ہدف کے تعاقب میں سندھ کی ٹیم کا آغاز اچھا نہ رہا اور اس کے ابتدائی 3کھلاڑی صرف 22رنز کے مجموعی سکور پر پوویلین لوٹ گئے ،اس موقع پر فواد عالم نے خالد لطیف کے ساتھ ملکر چوتھی وکٹ کے لیے 164رنز جوڑے ، فواد عالم 74رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ،کپتان سرفراز احمد بھی 1رن بنا کر پوویلین جا بیٹھے جس کے بعد بلال آصف نے خالد کے ساتھ 59رنز جوڑے ،بلال 21رنز بنا کر آؤ ٹ ہوئے ،سہیل خان اور خالد لطیف کی شراکت 54رنز کی رہی جس میں سہیل کا حصہ 25رنز تھا ۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
بابر اعظم ایک ہی اوور میں 4 چھکے لگانے کا اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب
-
پاکستان نے آئرلینڈ کو باآسانی شکست دے کر سیریز جیت لی
-
بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ٹی ٹونٹی ریکارڈ توڑ دیا
-
لیونل میسی نے سعودیہ پر امریکا کو ترجیح کیوں دی؟
-
ٹیسٹ اسٹیٹس نہ رکھنے والے ملک کے کرکٹر نے آئی سی سی پلیئرآف دی منتھ کا ایوارڈ جیت لیا
-
سیریز جیتنے کیلئے پاکستان کو ہدف مل گیا
-
تیسرا ٹی ٹونٹی ، آئرلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے بڑا ہدف دیدیا
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، پاکستان نے ٹاس جیت لیا
-
آئی سی سی سکیورٹی ہیڈ کی پی سی بی حکام سے چیمپئنز ٹرافی کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
-
قومی ہاکی ٹیم (کل ) وزیراعظم کی مہمان بنے گی
-
آسٹریلیا کا پاکستان کے بعد بھارت کیخلاف سیریز میں بھی فین زونز بنانے کا فیصلہ
-
راجستھان رائلز اور پنجاب کنگز کے مابین انڈین پریمیئر لیگ کاواحد میچ کل کھیلا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.