اوپن یونیورسٹی نے میٹرک سے پی ایچ ڈی پروگرامز کے طلبہ و طالبات کو درسی کتابوں کی ترسیل کا کام شروع کردیا

جمعرات 28 اپریل 2016 16:55

اسلام آباد ۔ 28 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 اپریل۔2016ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے میٹرک سے پی ایچ ڈی پروگرامز کے طلبہ و طالبات کو درسی کتابوں کی ترسیل کا کام شروع کردیا ہے۔ اب تک پی ٹی سی ‘ ایف اے اور بی ایڈ پروگرامز کے2۔لاکھ 70۔ہزار سے زائد طلبہ کو کتابیں ارسال کی جاچکی ہیں اور اس وقت میٹرک پروگرام کے 10۔ہزار طلبہ کو کتابیں ارسال کی جارہی ہیں جبکہ اگلے ہفتے سے پوسٹ گریجویٹ پروگرامز میں داخل طلبہ و طالبات کو کتابیں ارسال کرنے کا کام شروع کردیا جائے گا۔

سمسٹر بہار 2016ء میں ریکارڈ داخلے ہوئے ہیں ۔ یونیورسٹی کے میلنگ سیکشن نے وائس چانسلر کے دئیے گئے ٹائم فریم کے مطابق کام کی تکمیل کو یقینی بنانے کے لئے پاکستان پوسٹ آفس کے تعاون سے ترسیل کتب کے کام کو تیز کردیا ہے اور اس سلسلے میں پاکستان پوسٹ آفس کے ساتھ ایک معاہدہ بھی ہوچکا ہے۔

(جاری ہے)

معاہدے پر عمل کرتے ہوئے پاکستان پوسٹ آفس نے یونیورسٹی کے میلنگ سیکشن میں اپنا دفتر قائم کردیا ہے جس میں پوسٹ آفس کے 24۔

ملازمین تعینات ہیں جو ہر روز شام سات بجے تک خدمات انجام دیتے ہیں۔ یونیورسٹی کے میلنگ آفس کے ملازمین روزنانہ کی بنیاد پر ہزاروں طلبہ کے لئے کتابوں کے پیکٹ تیار کرتے ہیں جبکہ پوسٹ آفس کے ملازمین ان پیکٹوں کی چھان بین کرکے ان کو ضلع وار ترتیب دے کر 36۔گھنٹوں کے اندر اندر ڈیلیوری کو یقینی بناتے ہیں۔پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے شعبہ ترسیل کتب میں کام کرنے والے کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پوری محنت ‘ ایمانداری اور توجہ سے ترسیل کتب کے عمل کو کم از کم وقت میں مکمل کریں ۔

تاکہ طلبہ و طالبات کو پڑھنے اور سمجھنے کے لئے زیادہ سے زیادہ وقت مل جائے۔ میلنگ افسر نے کہا کہ وائس چانسلر ‘ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کے احکامات کے مطابق میلنگ سیکشن سے کتابیں ارسال ہوتے ہی طلبہ کو فوری طور پر ایس ایم ایس بھی کیا جاتا ہے کہ آپ کی کتابیں ارسال کردی گئی ہیں ‘ ساتھ ہی ساتھ ارسال شدہ کتابوں کی تفصیلات کو یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر بھی فراہم کردئیے جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :