وزیراعظم محمد نواز شریف نے سیاسی مخالفین کی ایک اور خواہش پوری کردی،عدالتی کمیشن چاہے تو تحقیقات کا آغاز پہلے مجھ سے کرسکتا ہے،چیف جسٹس ٹی او آرز میں ترمیم کرسکتے ہیں،کمیشن میں چیف جسٹس نے طریقہ کار وضح کرنا ہے،ہم نے خود کو سپریم کورٹ کے حوالے کردیا،سپریم کورٹ تحقیقات کرے تعاون کرینگے،میاں جی ”جان دیو ساڈی واری وی آن دیو “کہنے والوں کی ایسے باری نہیں آئے گی،جس کو اپنی مقبولیت کا غرور ہے وہ 2018ء کے الیکشن کی تیاری کرے۔وزیراعظم محمد نواز شریف
ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 30 اپریل 2016 15:55
لاہور( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30اپریل۔2016ء) :وزیراعظم محمد نواز شریف نے سیاسی مخالفین کی ایک اور خواہش پوری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتی کمیشن چاہے تو پہلے مجھ سے تحقیقات کا آغاز کرسکتا ہے،چیف جسٹس ٹی او آرز میں ترمیم کرسکتے ہیں،کمیشن میں چیف جسٹس نے طریقہ کار وضح کرنا ہے، ہم نے خود کو سپریم کورٹ کے حوالے کردیا،سپریم کورٹ جیسے چاہتی ہے تحقیقات کرے تعاون کرینگے،میاں جی ”جان دیو ساڈی واری وی آن دیو “کہنے والوں کی ایسے باری نہیں آئے گی،بچگانہ سیاست کی بجائے سنجیدہ سیاست ہی ملک کو بچا سکتی ہے،عمران کو نہ سیاست کا طریقہ آتا ہے نہ شعور ہے۔
انہوں نے گورنر ہاؤس پنجاب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے بھی ہمیں ٹارگٹ کیا۔پرویز مشرف دور میں ہمارابھرپور احتساب کیا گیا۔(جاری ہے)
مشرف نے 9سال صرف شریف فیملی کا احتساب کیا۔آج ایک بار پھر میں خود کو اور اپنی فیملی کو احتساب کیلئے پیش کردیا ہے۔جبکہ پانامالیکس میں میرا نہیں بلکہ میرے بچوں کے نام آئے ہیں۔کچھ لوگ چاہتے ہیں میں انہیں اسلام آباد میں نظر نہ آؤں۔
میاں جی جان دیو ساڈی واری وی آن دیو کہنے والوں کی ایسے باری نہیں آئے گی ۔حلات یہ ہے کہ لوگ خود باری مانگ رہے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے احتساب کی باتیں کرنے والوں کو مایوسی ہوگی۔ایک بار پھر ہمارے احتساب کی باتیں ہورہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان صرف بدکلامی کرتے ہیں۔عمران کو نہ سیاست کا طریقہ آتا ہے نہ شعور ہے۔ پتا نہیں کہاں کی سیاست کرتے ہیں۔پاکستان کے اندرانتشار پھیلانے والے حالات نہ پیدا کیے جائیں۔ ہنگامہ کرنے والے میرے نہیں بلکہ ملکی ترقی کے خلاف ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے خود کو سپریم کورٹ کے حوالے کردیا۔سپریم کورٹ جیسے چاہتی ہے تحقیقات کرے تعاون کرینگے۔ کک بیک لیے نہ کبھی رشوت کا الزام لگا۔انہوں نے کہاکہ عوام کا تعاون ساتھ رہا تو پاکستان کو خوشحال پاکستان بنائینگے۔سوائے ایک جماعت کے باقی جماعتیں میچورٹی کا مظاہرہ کررہی ہیں۔احتجاج کرنے والے کرتے رہیں ہم اپنا کام جاری رکھیں گے۔جس کو اپنی مقبولیت کا غرور ہے وہ 2018ء کے الیکشن کی تیاری کرے۔نہ پہلے کسی کے سامنے جھکا ہوں نہ اب جھکو ں گا۔انہوں نے کہاکہ ماضی کی نسبت مہنگائی میں کمی آئی ہے۔وزیراعظم نے ایک سوال پر کہا کہ عمران خان کا علاج یہ ہے کہ وہ لاعلاج ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.