اورکزئی ایجنسی متاثرہ خاندانوں کی واپسی‘تباہ حال صحت کے 42میں سے سات اداروں کی دوبارہ بحالی
مرحلہ وار واپس جانے والی اقوام کے متاثرہ خاندانوں کے لئے صحت کی ابتدائی سہولیات کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں‘سرجن ڈاکٹر محمد ادریس
اتوار 1 مئی 2016 16:09
ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔01 مئی۔2016ء)اورکزئی ایجنسی متاثرہ خاندانوں کی واپسی،سال 2009میں دہشت گردی کے لہر سے مختلف علاقوں میں صحت کے بیالیس ادارے تباہ حالی کا شکار ہوئے۔علاقہ اورکزئی میں صحت کے 36ادارے بدستور غیر فعال۔سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت سات اداروں کو دوبارہ تعمیر کرا لیا گیا۔ایجنسی سرجن ڈاکٹر محمد ادریس کے مطابق مرحلہ وار واپس جانے والی اقوام کے متاثرہ خاندانوں کے لئے صحت کے ابتدائی سہولیات کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سال 2009میں اورکزئی ایجنسی میں دہشت گردی کے لہر کے باعث گزشتہ سات سال کے دوران سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مجموعی طور پر قائم کردہ صحت اداروں میں سے 15بیسک ہیلتھ یونٹس ،21سول ڈسپنریز،5کمیونٹی ہیلتھ سنٹرزاور 1رورل ہیلتھ سینٹرہسپتال کو مکمل تباہ حالی یا جزوی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔(جاری ہے)
جن میں سے صحت کے سات اداروں سالانہ ترقیاتی پروگرام فنڈ سے دوبارہ تعمیر کر لیا گیا جبکہ 36بدستور غیر فعال پڑی رہ کر حکومت توجہ کے منتظر ہے۔
ادھر دریں اثنا 25اپریل 2016سے ہنگو سمیت دیگر علاقوں سے متاثرین اورکزئی کے آبائی علاقوں کی واپسی کے عمل کے آغاز پر صحت کی بہترین سہولیات فراہمی کے حوالے سے ایجنسی سرجن اورکزئی ڈاکٹر محمد ادریس نے بتایا کہ نقصانات سے دوچار اورکزئی علاقہ جات کے مذید صحت کے اداروں کو فعال بنانے اور ڈائریکٹریٹ آف سروسز فاٹا کے ہدایات پر پولیٹیکل انتظامیہ کے زیر سرپرستی اقدامات جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کو اپنے متعلقہ علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر ٹینٹ ہسپتال سروسز فراہم،ادویات اور صحت کے عملہ سمیت تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور متاثرہ خاندانوں کی آبادی کی عمل میں قبائلی عوام کو صحت کے بہترین سہولیات فراہمی کے لئے تمام تر وسائل بر وے کار لائی جا رہی ہیں جبکہ اور کزئی ایجنسی کے متعدد مقامات پر قائم ہیلتھ مراکز کو فعال بھی بنا دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ فرائض کے حوالے محکمہ صحت اورکزئی عملہ کو سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں جبکہ پولیٹیکل انتظامیہ اس حوالے سے بھر پور تعاون پیش کر رہی ہیں۔مزید قومی خبریں
-
سپریم کورٹ کے سامنے ماں اور بیٹے کا خود کو زنجیروں سے باندھ کر احتجاج
-
وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا پی ایس ڈی پی این ایچ اے کے تحت جاری اور نئے منصوبوں کا جائزہ اجلاس
-
اسلحے کی نمائش کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی، شرجیل میمن
-
تمام صوبائی منصوبوں کو پچاس پچاس فیصد شیئرینگ فارمولے کے تحت مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کی کارروائی ، جعلی اسٹڈی ویزے دینے والااشتہاری گرفتار
-
سرکاری افسر کو ٹریلر سے کچل کر ہلاک کرنے والا ڈرائیور گرفتار
-
سندھ ایپکس کمیٹی اجلاس،اسٹریٹ کرائم اور اغوا برائے تاوان کے خلاف جامع حکمت عملی بنائی ہے،وزیراعلیٰ سندھ
-
پولیس نے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتارکرلیا، 11 ،مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد
-
بڑی گاڑیوں میں اسلحے کی نمائش کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون کا فیصلہ کیا ہے، شرجیل میمن
-
سی ٹی سکین مشین کی خرابی سے متعلق خبریں من گھڑت ہیں، مریض بے بنیاد خبروں پر یقین نہ رکھیں،ایوب ٹیچنگ ہسپتال
-
مریم نواز کیخلاف پولیس یونیفارم پہننے کے کیس کی سماعت پھر ملتوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.