تحریک انصاف کی پنجاب اسمبلی کے سامنے پابندی کے باوجود جلسہ کر کے لاہور ہائیکورٹ کے حکم کی خلاف ورزی

پیر 2 مئی 2016 16:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 مئی۔2016ء) تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی کے سامنے پابندی کے باوجود جلسہ کر کے لاہور ہائیکورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے مال روڈ پر کسی بھی قسم کے احتجاجی جلسے کر نے پر پابندی عائد کر رکھی ہے لیکن اسے کے باوجود تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی کے سامنے اتوار کے روز جلسہ منعقد کر کے ایک غیر قانونی اقدام اٹھا کر لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کی بھی خلاف ورزی کر دی ہے۔