ترقی مخالف عناصر ملک کوایک مرتبہ پھر مایوسی کی طرف دھکیلناچاہتے ہیں،موجودہ حکومت کو ملک وینٹی لیٹروالے مریض کی مانند ملا ،بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے
،ملک کی ترقی کی رفتار ڈرامے کرنے والوں کی وجہ سے سست ہوجاتی ہے ، ترقی کے مخالف پاکستان کے مخالف ہیں وزیر مملکت قومی صحت سائرہ افضل تارڑ کا وزیراعظم صحت انشورنس پروگرام کے تحت کارڈز تقسیم کرنے کی افتتاحی تقریب سے خطاب
پیر 2 مئی 2016 17:54
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 مئی۔2016ء ) وزیر مملکت برائے قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہاہے کہ ترقی مخالف عناصر ملک کوایک مرتبہ پھر مایوسی کی طرف دھکیلناچاہتے ہیں، موجودہ حکومت کو ملک اس مریض کی مانند ملا جووینٹیلیٹر پر تھا ،بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے ،ملک کی ترقی کی رفتار ڈرامے کرنے والوں کی وجہ سے سست ہوجاتی ہے جو لوگ ترقی مخالف ہے وہ پاکستان مخالف ہے۔
وہ پیر کو گورنرہا?س کوئٹہ میں پرائم منسٹرہیلتھ انشورنس پروگرام کے تحت صحت کارڈ کی تقسیم کے حوالے سے منعقدہ افتتاحی تقریب سے خطاب کررہی تھیں۔تقریب میں گورنربلوچستان محمد خان اچکزئی ،وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اﷲ خان زہری ،مشیر برائے قومی سلامتی (ر)لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ ،،اسپیکربلوچستان اسمبلی راحیلہ حمیددرانی ،سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹرعبدا لمالک بلوچ،صوبائی وزیرصحت رحمت صالح بلوچ،وفاقی وزراء جنرل(ر) عبدالقادر بلوچ ،میر جام کمال ،صوبائی وزراء واراکین اسمبلی نواب ایاز خان جوگیزئی ،سرداررضامحمدبڑیچ ،میرسرفرازبگٹی ،عبدالرحیم زیارتوال ،نواب محمدخان شاہوانی ، نواب جنگیز مری ،میرمجیب الرحمن محمدحسنی ،میرخالد لانگو ،عبیداﷲ بابت،محمدخان لہڑی ،سردارزادہ درمحمدناصر،میر عاصم کرگیلو ،منظور احمدکاکڑ،سید لیاقت آغا، آغارضا،طاہر محمودخان ،نصراﷲ زیرے ،میئرکوئٹہ ڈاکٹرکلیم اﷲ ،ڈپٹی میئرمحمدیونس بلوچ ،چیف سیکرٹری سیف اﷲ چٹھہ ،آئی جی پولیس بلوچستان احسن محبوب ودیگراعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
سیاسی معاملات کو درست کرنے تک مسائل حل نہیں ہوسکتے، شاہد خاقان عباسی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.