سانحہ جیکب آباد کے ملزماں کو جلد قانو ن کے کٹہرے میں لائینگے ،ہمیں شہدائے کے لواحقین کے دکھوں کو احساس ہے، دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ہم اپنی زمہ داریاں پوری کررہے ہیں ،جب تک سندھ سے دہشت گردی کا خاتمہ نہیں کیا جائے گا چین سے نہیں بیٹھیں گے، عوام کو چاہیے کہ وہ ہمارے ساتھ مکمل تعاون کریں
ڈی جی رینجرز سندھ میجرجنرل بلال اکبرکاسانحہ جیکب آباد کے شہداء کے لواحقین میں امداد ی چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب
بدھ 4 مئی 2016 19:11
سبی/جیکب آ باد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 مئی۔2016ء ) ڈائریکٹر جنرل رینجرز سندھ میجرجنرل بلال اکبر نے کہا ہے کہ سندھ سے دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے عوام کا تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے سانحہ جیکب آباد کے ملزماں کو جلد ہی قانوں کے کٹہرے میں کھڑا کرنے میں کامیاب ہونگے ہمیں شہدائے کے لواحقین کے دکھوں کو احساس ہے دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ہم اپنی زمہ داریاں پوری کررہے ہیں جب تک سندھ سے دہشت گردی کا خاتمہ نہیں کیا جائے گا چین سے نہیں بیٹھیں گے امن خوشحالی اور ترقی ہی ہمارا مقصد ہے عوام کے جان ومال کی حفاظت کرنے کیلئے تمام وسائل کا استعمال کررہے ہیں عوام کو چاہیے کہ وہ ہمارے ساتھ مکمل تعاون کریں ۔
وہ بدھ کو یہاں جیکب آباد میں سانحہ جیکب آباد کے شہداء کے لواحقین کو امداد ی رقم کے چیک کی فراہمی کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔(جاری ہے)
قبل ازیں ڈائریکٹر جنرل رینجرز سند ھ میجرجنرل بلال اکبر نے جیکب آباد پہنچ کر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مر کزی رہنماء و چیئر مین شھداء کمیٹی علامہ مقصود علی ڈومکی سے ملاقات کی اور شہدائے شب عاشور جیکب آباد کی تعزیت کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے بغیر امن کا قیام ممکن نہیں۔ جیکب آباد، شکارپور، شہدادکوٹ و دیگر اضلاع میں دہشت گردوں کے مراکز، ٹریننگ کیمپس اور سہولت کار موجود ہیں، جن کے خلاف پاک فوج اور رینجرز کی نگرانی میں بھرپور آپریشن کیا جائے۔ در ایں اثناء شہداء کے ورثاء کے درمیان چیکس کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ حکومت نے سانحہ جیکب آباد پر جس بے حسی کا مظاہرہ کیا ہے وہ قابل مذمت ہے۔ نواز لیگ نے سانحہ شکارپور اور جیکب آباد کے بعد ورثاء سے تعزیت تک نہ کی۔ نواز لیگ دھشت گردوں سے اپنے راستے جدا کر کے مظلوموں کا ساتھ دے۔ پاک وطن کے بہادر عوام اور شہداء کے وارث 3نو مبرکو دہشتگردی کے خلاف بھر پور احتجاج کر کے فرقہ وارانہ منا فرت کو دفن کریں گے۔سانحہ چھلگری و جیکب آباد میں شیعہ سنی مسلمان عزاداروں کی شھادت نے یہ بات ثابت کر دی کہ یہ دھرتی حسینیوں کی سر زمین ہے جہاں ظالم یزیدی اور تکفیری عناصر کیلئے کوئی گنجائش نہیں۔مزید قومی خبریں
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی وارداتوں میں ایک گروپ کے ملوث ہونے کاشبہ
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.