لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ادویات کی مہنگے داموں فروخت کی شفاف تحقیقات نہ کرنے اورعدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر سیکرٹری صحت پنجاب کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
عمر جمشید جمعہ 6 مئی 2016 11:11
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06 مئی۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار فریحہ مجید کے وکیل شیراز ذکاء ایڈووکیٹ نےکہا کہ پی آئی سی میں زیر علاج مریضوں کو ہسپتال انتظامیہ کی ملی بھگت سے قواعد و ضوابط کے برعکس مہنگے داموں ادویات فروخت کی جا رہی ہیں۔
(جاری ہے)
پی آئی سی میں کرپشن کا بازار گرم ہے جبکہ عدالت نے معاملے کی شفاف تحقیقات کے احکامات صادر کر رکھے ہیں،، عدالت نےتحقیقات کے لئے قائم انکوائری کمیٹی کو کرپشن کی نشاندہی کرنے والی سابق فارماسسٹ فریحہ مجید کے بیانات قلمبند کرنے کی ہدایات کیں جس پر آج تک عمل درآمد نہیں کیا جا گیا جبکہ انکوائری کمیٹی جانبدارانہ تحقیقات کرنے میں مصروف ہے ۔
،،،جو کہ واضح طور پر توہین عدالت ہے ۔جس پر عدالت نے ریمارکس دئیے کہ توہین عدالت کے مرتکب افراد کو اسکے نتائج سے آگاہ ہونا چاہئیے ،،عدالت اپنے احکامات پر عمل درآمد کرانا جانتی ہے۔جس پر عدالت نے عدالت نے سیکرٹری صحت پنجاب کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر چوبیس مئی کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.