نیشنل بینک آف پاکستان میں کام کرنے والے تمام افسروں کو دی جانے والی مراعات کی تفصیلات عدالت میں طلب کرنے اور نیشنل بینک کے صدر سید احمد اقبال اشرف کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی۔
عمر جمشید جمعہ 6 مئی 2016 11:11
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06 مئی۔2016ء) یہ درخواست خواجہ عبدالحمید وغیرہ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود نیشنل بینک کے ریٹائرڈ پینشنرز کو ریٹائرڈ ہونے والے سرکاری ملازمین کے برابر مراعات فراہم نہیں کی جا رہیں جو کہ واضح طور پر توہین عدالت ہے۔
(جاری ہے)
درخواست میں کہا گیا کہ نیشنل بینک خود مختار سرکاری ادارہ ہے مگر عدالتی حکم کے باوجود ادارے کے ریٹائرڈ ملازمین کو دیگر سرکاری محکموں سے ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین سے تر پینشن دی جا رہی ہے جو کہ واضح طور پرامتیازی سلوک اور توہین عدالت ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ نیشنل بنیک نے گذشتہ دو سالوں میں 368 فیصد نفع کمایا جبکہ افسران کو ناقابل بیان مراعات فراہم کی جا رہی ہیں۔درخواست میں استدعاکی گئی ہے کہ نیشنل بینک آف پاکستان میں کام کرنے والے تمام افسروں کو دی جانے والی مراعات کی تفصیلات عدالت میں طلب کی جائیں جبکہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر نیشنل بینک کے صدر سید احمد اقبال اشرف کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی بھی عمل میں لائی جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.