جدید جنگی ٹیکنالوجی کے باوجود جوانوں کی فٹنس بنیادی اہمیت کی حامل ہے ٗ آرمی چیف جنرل راحیل شریف
جسمانی مقابلوں میں راولپنڈی کور کی ٹیم نے پہلی ٗ کراچی نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی ٗ آرمی چیف نے سراہا
جمعہ 6 مئی 2016 20:21
راولپنڈی/لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 مئی۔2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے باوجود جوانوں کی فٹنس بنیادی اہمیت کی حامل ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لاہور میں ہونے والی پانچویں پیسز چمپئن شپ کی اختتامی تقریب میں شرکت کے موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مقابلوں کے معیار اور کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو سراہااور تربیت کاروں کی کار کر دگی کی بھی تعریف کی۔
پاک فوج کے سربراہ نے تقریب کے اختتام پر پوزیشن حاصل کر نے والی ٹیموں اور جوانوں میں انعامات تقسیم کئے جسمانی مقابلوں میں راولپنڈی کور کی ٹیم نے پہلی ٗ کراچی نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ مقابلوں میں ملک بھر سے 275 فوجی جوانوں نے حصہ لیا انفرادی مقابلوں میں نائیک محمد اویس نے دو میل کی دوڑ 10.01منٹ میں مکمل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ سپاہی فاروق جنگی استعداد کا ٹیسٹ 59.42سیکنڈ میں مکمل کر کے پہلے نمبر پر رہے اسی طرح گنر اشفاق حسین نے 56پل اپس کے ساتھ اس کیٹیگری کے مقابلے میں پوزیشن حاصل کی سٹ اپ کے مقابلے میں سپاہی نوید الحسن 30منٹ میں 1948سٹ اپس کے ساتھ سرے فہرست رہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.