کرپشن کے نام پر سیاست کی اجازت نہیں دی جا سکتی، خود کو اور اپنے خاندان کواحتساب کیلئے پیش کرنے کا اعلان کر چکا ہوں،اپوزیشن کا ایجنڈا ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنا ہے،ملک افراتفری کی سیاست برداشت نہیں کر سکتا،موجودہ حکومت نے ہر سطح پر کرپشن کے خاتمے کی کوششیں کی ہیں
وزیراعظم نواز شریف کا اتحادی جماعتوں کے اجلاس سے خطاب
ہفتہ 7 مئی 2016 16:06
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 مئی۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے واضح کیا ہے کہ کرپشن کے نام پر سیاست کی اجازت نہیں دی جا سکتی، خود کو اور اپنے خاندان کواحتساب کیلئے پیش کرنے کا اعلان کر چکا ہوں،اپوزیشن کا ایجنڈا ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنا ہے،ملک افراتفری کی سیاست برداشت نہیں کر سکتا،موجودہ حکومت نے ہر سطح پر کرپشن کے خاتمے کی کوششیں کی ہیں۔
وہ ہفتہ کو اتحادی جماعتوں کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں کرپشن کی تحقیقات کے معاملے پر لارجر فورم بننا چاہیے، کرپشن کے نام پر سیاست کی اجازت نہیں دی جا سکتی،خود کو اور اپنے خاندان کواحتساب کیلئے پیش کرنے کا اعلان کر چکا ہوں، جو بھی کمیشن بنے میرے بچے اس کے سامنے پیش ہونے کیلئے تیار ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ہر سطح پر کرپشن کے خاتمے کی کوششیں کی ہیں،اتحادیوں سمیت تمام جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنے کی روایت برقرار رکھی ہے، اپوزیشن کو لکھے جانے والے خط میں اتحادیوں کے اعتراضات کو بھی شامل کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں احتساب کے نام پر ہمارے خلاف انتقامی کارروائی ہوئی، ایک بار پھر پورے خاندان کو احتساب کیلئے پیش کر دیا ہے، حکومت نے ہمیشہ نیک نیتی کا مظاہرہ کیا،2018 میں ملک کو تاریکیوں سے نکال دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک افراتفری کی سیاست برداشت نہیں کر سکتا، اپوزیشن کا ایجنڈا ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنا ہے، منفی سیاست سے ترقی کا عمل متاثر ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.