کسی کی کرپشن کا دفاع نہیں کرنا چاہتا ،نیب بلوچستان سے مکمل تعاون کیا ہے،سیکرٹری خزانہ کے گھر سے ملنے والا پیسہ عوام کا تھا کسی کی ذاتی جاگیر نہیں،کرپشن ملک کا بہت بڑا مسئلہ ہے

ترجمان بلوچستان حکومت انوار الحق کاکڑ کی نجی ٹی وی سے گفتگو

ہفتہ 7 مئی 2016 22:59

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 مئی۔2016ء) ترجمان بلوچستان حکومت انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ میں کسی کی کرپشن کا دفاع نہیں کرنا چاہتا اور نیب بلوچستان سے مکمل تعاون کیا ہے،سیکرٹری خزانہ کے گھر سے ملنے والا پیسہ عوام کا تھا کسی کی ذاتی جاگیر نہیں،کرپشن ملک کا بہت بڑا مسئلہ ہے۔وہ ہفتہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ میں کسی کی کرپشن کا دفاع نہیں کرنا چاہتا نیب بلوچستان سے مکمل تعاون کیا اور انکو مبارک باد دی ہے۔

انوار الحق کاکڑ نے کہاکہ سیکرٹری خزانہ کے گھر سے اتنی بڑی رقم ملنے کا کسی کو یقین ہی نہیں آرہا تھا،یہ پیسہ عوام کا ہے کسی کی ذاتی جاگیر نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ کرپشن ہمارے ملک کا بہت بڑا مسئلہ ہے،جس سے ہر صورت ختم ہونا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :