خبروں میں تین بار نام آگیا ،پانامہ لیکس میں نہیں آتا،کمپنی کو پہلے ہی اپنے اثاثوں میں ڈکلیئر کر چکا ہوں ‘ عبدالعلیم خان
پیر 9 مئی 2016 16:35
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مئی۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کی خبروں میں تین بار نام آگیا حالانکہ اس کمپنی کو پہلے ہی اپنے اثاثوں میں ڈکلیئر کر چکا ہوں ، کمپنی کا نام ٹیکس گوشواروں میں بھی شامل ہے اور ایف بی آر کو بھی فہرست دے چکا ہوں ، حکومت کی جانب سے میرے خلاف ساز ش کر کے مجھے ٹارگٹ کیا جا رہا ہے ، لندن کے چار فلیٹس فروخت کرکے سارا پیسہ پاکستان لانے کو تیا رہوں ، نواز شریف اور اس کے بیٹے بھی اثاثے فروخت کر کے پیسہ پا کستان میں لائیں ، آئندہ ایل ڈی اے سٹی کا بہت بڑا فراڈ سامنے آنے والا ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ میری جس کمپنی کا نام لکھ کر لیکس کی جا رہی ہیں اس کمپنی کا نا م تو میں کئی مرتبہ پہلے ہی ڈکلیئر کر چکا ہو ں ، الیکشن کمیشن، ایف بی آر اور نیب سمیت تمام متعلقہ اداروں کواپنے اثاثہ جا ت کی فہرست دے چکا ہو ں ، میں 3لاکھ 81ہزار پاؤنڈ کے اثاثہ جات کا مالک ہوں جس میں سے آدھا سرمایہ میرے اور آدھا میری بیوی کے نام ہے ، اس لیک میں میرا نا م پہلی مرتبہ نہیں بلکہ تیسری مرتبہ آیا ہے کیونکہ و زیر اعظم ہاؤس میں پو را سیل بنا ہو ا ہے جس کا کام ہی سار ادن علیم خان کے اثاثہ جات کا کھو ج لگا نا ہے ، اگر لیکس ہی کرنی ہیں تو وہ کر یں جو میں نے قوم سے چھپائے ہوں ، یہ کیا بات ہے کہ بار بار آپ میری ایک ہی کمپنی کا نام لے دیتے ہیں جو کہ پہلے ہی ڈکلیئرڈ ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال کا پہلا دورہ،ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح،نیا آئی سی یونٹ بنانے کا اعلان
-
رواں ماہ کے دوران چوتھی مرتبہ ملک میں گیس کے نئے ذخائر دریافت
-
صدرمملکت سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات ، مختلف امورپر تابدلہ خیال
-
مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے، ا ٓگے چل کر مہنگائی میں مزید کمی ہوگی
-
وزیراعظم کی ڈبلیو ای ایف کے خصوصی اجلاس کے موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات
-
اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری انکی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہی: ایازصادق
-
جج شاکر اللہ کے بازیابی آپریشنز میں 6 دہشتگرد مارے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.