صحافی حقیقت پر مبنی معیاری تنقید کے ذریعے حکومت اور اپوزیشن دونوں کی رہنمائی کر سکتے ہیں‘ رانا محمد اقبال خاں
پیر 9 مئی 2016 16:35
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مئی۔2016ء) اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے کہا ہے کہ حکومت کرپشن کے خاتمے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف صوبہ کی بہتری کے لیے ہر وقت کوشاں رہتے ہیں،صحافی حقیقت پر مبنی معیاری تنقید کے ذریعے حکومت اور اپوزیشن دونوں کی رہنمائی کر سکتے ہیں،کسی بھی ترقی یافتہ ملک کی کامیابی میں صحافت کے کردار سے انکار نہیں کیا جا سکتا ،شعبہ صحافت سے منسلک افراد اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے خلوص اور ایمانداری سے اپنے فرائض منصبی ادا کریں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی کی پریس گیلری کمیٹی کے نو منتخب صدرمحمد قمرالزمان بھٹی اور سیکرٹری علی اکبر سے حلف لینے کے بعد خطاب کر تے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
حلف برداری کی پروقار تقریب پنجاب اسمبلی کے کیفے ٹیریا میں منعقد ہوئی ۔ اس موقع پر پنجاب اسمبلی کی پریس گیلری کمیٹی کے ممبران، سینئر سیکرٹری پنجاب اسمبلی رائے ممتاز حسین بابر اور اسمبلی کے دیگرافسران بھی موجود تھے۔
سپیکر رانا محمد اقبال خاں نے نومنتخب عہدیداران کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میں آزاد اور خود مختار صحافت پر یقین رکھتا ہوں تاہم صحافی برادری کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور بغیر تحقیق کے کوئی خبر عوام تک نہیں جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی اور جمہوریت کی بحالی کے لیے میڈیا کا کردار لائق تحسین ہے ۔ سچے اور پر خلوص جذبے کے ساتھ صحافتی امور کی انجام دہی عبادت ہے ۔ سپیکر نے کہا کہ اسمبلی سیکرٹریٹ پریس گیلری کے بغیر ادھورا ہے ۔سپیکر رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ صحافی‘ عوامی نمائندوں اور عوام کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہپریس گیلری کی نو منتخب قیادت صحافتی اقدار کے ساتھ ساتھ ملکی استحکام، قیام امن، بھائی چارے اور مذہبی رواداری کے فروغ کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے۔ رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے اجلاسوں کی براہ راست کوریج کے ذریعے صوبہ کے عوام اپنے نمائندگان کی ایوان کے اندر کارکردگی سے با خبر رہتے ہیں۔ اس سے عوامی نمائندگان کو بھی اپنی اصلاح کا موقع ملتا ہے اور وہ عوامی امنگوں کے مطابق قانون سازی میں حصہ لے سکتے ہیں ۔پنجاب اسمبلی پریس گیلری کے صدر محمد قمرالزمان بھٹی او ر سیکرٹری علی اکبر نے اس موقع پر اپنے خطاب میں اس بات کا اظہار کیا کہ صحافی برادری اپنے فرائض سے بخوبی واقف ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ میڈیا کے نمائندے انتہائی ذمہ داری سے ملک و قوم کی بہتری ، جمہوریت کی بالا دستی اور جمہوری اداروں کے استحکام کیلئے کام کرتے رہیں گے ۔ بعدازاں سپیکر رانا محمد اقبال خاں نے پریس گیلری کمیٹی کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.