ہلال احمر کے عالمی دن کے موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرI اصغر جویہ کی قیادت میں ایک ریلی نکالی گئی
پیر 9 مئی 2016 18:48
میرپورخاص( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مئی۔2016ء) ہلال احمر کے عالمی دن کے موقع پرانجمن ِ ہلال احمر میرپورخاص کی جانب سے سٹیزن جیم خانہ سے میرپورخاص پریس کلب تک ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرI اصغر جویہ کی قیادت میں ایک ریلی نکالی گئی جس میں سماجی رہنما ایس اے خان ،اﷲ بچایو راجڑ،اعزازی سیکریٹری اظہر عباس ،جمیل احمد خان،سرکاری اور نجی شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اصغر جویہ نے کہا کہ ہلال احمر رضاکارانہ طورپر عوام کی خدمت کرنے والا ادارہ ہے اور میرپورخاص ہلال احمر نے عوامی خدمت کرنے میں ہمیشہ فعال کردار ادا کیا ہے اور کہا کہ 09مئی ہلال احمر کے عالمی دن کے موقع پر ریلی نکانے کا مقصد لوگوں میں ہلال احمر کی متحرک سرگرمیوں کے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے۔(جاری ہے)
اس موقع پر ہلال احمر میرپورخاص کے اسپیشل ایڈوائزرایس اے خان اور خزانچی جمیل احمد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہلال احمر کی پوری دنیا میں 165برانچ عوامی خدمت کیلئے اپنا فعال کردار ادا کر رہی ہیں جو کسی اعزاز سے کم نہیں ہے۔
اس موقع پر بتایا گیا کہ ہلال احمر میرپورخاص کی جانب سے ہلال احمر کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی پروگرام ترتیب دئے گئے ہیں جن میں بم ڈسپوزل کے واقعات میں شہید ہونیوالے رضاکاروں کے ایثالِ ثواب کیلئے قرآن خوانی،ایمبولینس سروس کا آغازاورریلی کا انعقاد شامل ہیں۔مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.