اپوزیشن کی ہٹ دھرمی پانامہ لیکس کی تحقیقات میں تاخیر کی وجہ ہے، حکومت معاملے کی جلد ا نکوائری کرانا چاہتی ہے ،اپوزیشن معاملے پر سیاست چمکانے کیلئے پوائنٹ سکورنگ کر رہی ہے، پانامہ لیکس میں وزیراعظم کا نام نہیں، پھر بھی اپوزیشن ان کے پیچھے لگی ہوئی ہے
وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف کی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو
پیر 9 مئی 2016 20:02
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 مئی۔2016ء) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی ہٹ دھرمی پانامہ لیکس کی تحقیقات میں تاخیر کی وجہ بنی ہوئی ہے، حکومت چاہتی ہے کہ معاملے کی جلد از جلد تحقیقات ہوں لیکن اپوزیشن اس معاملے پر اپنی سیاست چمکانے کیلئے پوائٹ اسکورنگ کر رہی ہے، پانامہ لیکس میں وزیراعظم کا نام نہیں، پھر بھی اپوزیشن ان کے پیچھے لگی ہوئی ہے۔
وہ پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے چیف سیکرٹری کے کرپشن میں ملوث ہونے پر نیب نے کارروائی کی اور ان کو گرفتار کیا، جس سے پتا چلتا ہے کہ نیب اپنی ذمہ داری اچھی طرح سے ادا کر رہی ہے، نیب پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا میں بھی کرپشن کے خلاف اپنی ذمہ داری بھرپور طریقے سے نبھا رہی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کو کچھ لوگ سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کر رہے ہیں، پانامہ لیکس کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن کے قیام میں تاخیر کی ذمہ دار اپوزیشن ہے، اپوزیشن ٹی او آرز کی تیاری میں تعاون کرے تو کمیشن کے قیام میں تاخیر نہیں ہو گی۔
سردار یوسف نے کہا کہ اپوزیشن سیاسی پوائنٹ سکورنگ کر رہی ہے،جس کی ضرورت نہیں، اگر حکومت کی نیت خراب ہوتی تو کمیشن کے قیام کا اعلان کیوں کرتے، حکومت نے اپوزیشن کے مطالبے پر چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن کے قیام کیلئے خط لکھا لیکن اب اپوزیشن اس سے بھی بھاگ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس میں وزیراعظم کا نام نہیں آیا، ان کے بچوں کا آیا ہے، پھر بھی اپوزیشن وزیراعظم کے پیچھے لگی ہوئی ہے، حکومت اپنا کام پوری ایمانداری سے کر رہی ہے اور چاہتی ہے کہ کرپشن میں جو کوئی بھی ملوث ہو اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مزدوروں کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے پرعزم ہیں‘ مریم نوازشریف
-
پاکپتن،نو بیاہتا دلہے کو بے ہوش کر کے دلہن گھر کا صفایا کرگئی، مقدمہ درج
-
علاقائی خطرات سے نمٹنے کے لیے ہمارا اور پاکستان کا مفاد مشترکہ ہے، امریکا
-
سنکیانگ کے لوگوں کی زندگی شہد سے زیادہ میٹھی ہے،حنا پرویز
-
چین کا چھانگ ای 6 پاکستان کا پے لوڈ لیکرچاند پرجائے گا
-
وزیر خارجہ اسحاق ڈار 4 اور 5 مئی کوگیمبیا میں او آئی سی کے 15ویں سربراہی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے
-
پنجاب حکومت اب تک گندم کا ایک دانہ بھی نہیں خرید سکی‘
-
پاکستان، امریکہ علاقائی سلامتی پر تعاون بڑھانے کے لیے پرعزم
-
مہنگائی میں مسلسل اضافے اور توانائی کے شعبے میں معاشی بوجھ سے عام شہریوں کے گھریلو بجٹ عدم توازان کا شکار
-
اپریل میں مہنگائی کی شرح 18اعشاریہ5 سے 19اعشاریہ5 فیصدرہی.وفاقی وزارت خزانہ
-
شہبازشریف کی سفارش پر رانا ثنا اللہ خان کی وزیراعظم کے مشیرمقرر‘عہدہ وفاقی وزیرکے برابرہوگا
-
ای ارن پروگرام کے تحت اوکاڑہ میں کو-ورکنگ سنٹر کا افتتاح
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.