وزیراعظم کے خلاف ثبوت ہونے کے باوجود نیب ایکشن کیوں نہیں لیتا ؟ عمران خان
عوام کرپشن کے بادشاہ نوازشریف کے احتساب کے لیے کھڑے ہوجائیں ٗجو کام نیب کرسکتا ہے جو ڈیشل بھی نہیں کرسکتا ٗ نیب نے میاں صاحت کا احتساب شروع کر دیا تو پاکستان بدل سکتا ہے ٗ چیئر مین تحریک انصاف کا جلسہ سے خطاب
بدھ 11 مئی 2016 19:42
بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 مئی۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے خلاف ثبوت ہونے کے باوجود نیب ان کے خلاف ایکشن کیوں نہیں لیتا ؟ عوام کرپشن کے بادشاہ نوازشریف کے احتساب کیلئے کھڑے ہوجائیں ٗجو کام نیب کرسکتا ہے جو ڈیشل بھی نہیں کرسکتا ٗ نیب نے میاں صاحت کا احتساب شروع کر دیا تو پاکستان بدل سکتا ہے ٗمولانا فضل الرحمن اپنی جماعت سے علما اور اسلام ہٹاکر اس کا نام ’’کرپشن بچاؤ پارٹی‘‘ رکھ لیں۔
بنوں میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ اﷲ نے ہمیں اپنی تقدیر بدلنے کا موقع دیا ہے اور اگر ہم سچ اور حق کیلئے کھڑے ہوجائیں تو ہم نیا پاکستان بناسکتے ہیں، ہمیں کرپشن کا مقابلہ کرنا ہوگا اور کرپشن کے بادشاہ نوازشریف کا احتساب کرنا ہوگا، میاں صاحب ہمیں سچ بتائیں کہ ان کے اثاثے کتنے اور کہاں ہیں؟ انہوں نے کہا کہ کرپشن دیمک کی طرح ملک کو چاٹ رہا ہے، حکمرانوں کی کرپشن کی وجہ سے یہ ملک بہت پیچھے چلا گیا ٗ ہمارے ساتھ سنگاپور اور ملائیشیا کو ایماندار حکمران ملے جنہوں نے کرپشن ختم کرکے اداروں کو مضبوط کیا، انسانوں پر سرمایہ کاری کی جس کی بنیاد پر وہ آج کامیاب ملک تصور کیے جاتے ہیں لیکن افسوس کے ساتھ ہمیں نوازشریف ملے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.