Live Updates

عمران خان سے بڑافکری بد دیانت نہ دیکھا نہ سنا ،پی ٹی آئی حصول اقتدار کیلئے قومی مفاد اور جمہوریت سے کھیل رہی ہے ، ملکی سیاسی تاریخ میں جتنے یو ٹرن عمران نے لئے اتنے کسی اور نے نہیں لئے ، عمران خان قومی سیاست میں منافرت انتشار بہتان تر اشی اور بدتمیزی کی علامت بن چکے ہیں، پیپلز پارٹی اپنی سیاست کی بربادی کا حساب ہماری بجائے بلاول کے بابا سے مانگیں ، تم گالیاں نکالتے رہو ہم کام اور کارکردگی سے مقابلہ کریں گے،وفاقی وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق کابیان

بدھ 11 مئی 2016 21:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 مئی۔2016ء ) وفاقی وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان سے بڑافکری بد دیانت نہ دیکھا نہ سنا ،پی ٹی آئی حصول اقتدار کیلئے قومی مفاد اور جمہوریت سے کھیل رہی ہے ، ملکی سیاسی تاریخ میں جتنے یو ٹرن عمران نے لئے اتنے کسی اور نے نہیں لئے۔ عمران خان قومی سیاست میں منافرت انتشار بہتان تر اشی اور بدتمیزی کی علامت بن چکے ہیں، پیپلز پارٹی اپنی سیاست کی بربادی کا حساب ہماری بجائے بلاول کے بابا سے مانگیں۔

تم گالیاں نکالتے رہو ہم کام اور کارکردگی سے مقابلہ کریں گے،پی پی پی اور پی ٹی آئی اپوزیشن کا ناٹک رچانے کی بجائے اپنے اپنے صوبوں میں اچھی حکمرانی کیوں نہیں دیتیں۔ بدھ کو وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پی پی پی اور پی ٹی آئی انسداد کرپشن چاہتی ہیں تو سندھ اور کے پی کے میں لوٹ مار کا سلسلہ بند کیوں نہیں کرتیں۔

(جاری ہے)

پی پی پی اور پی ٹی آئی اپوزیشن کا ناٹک رچانے کی بجائے اپنے اپنے صوبوں میں اچھی حکمرانی کیوں نہیں دیتیں۔ بلاول زرداری عمران کا لب و لہجہ کو اپنا کر پی پی پی کو مزید پیچھے لے جائیں گے۔اُنھوں نے مزید کہا کہ ڈیفالٹرز کا ایک سیاستدان وکیل چیف جسٹس کی جگہ لینے کی کوشش نہ کرے۔ گالیوں اور الزامات کی بوچھاڑ سندھ اور کے پی کے کے حکمرانوں کو کوئی فائدہ نہیں دیں گی۔ پیپلز پارٹی اپنی سیاست کی بربادی کا حساب ہماری بجائے بلاول کے بابا سے مانگیں۔ تم گالیاں نکالتے رہو ہم کام اور کارکردگی سے مقابلہ کریں گے

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات